src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آئیڈیل ایسوسی ایشن کے دفتر کا عظیم الشان افتتاح ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 جنوری، 2025

آئیڈیل ایسوسی ایشن کے دفتر کا عظیم الشان افتتاح ۔

آئیڈیل ایسوسی ایشن کے دفتر  کا عظیم الشان افتتاح ۔





جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) کچھ عرصہ قبل سلس اور مارکٹنگ سے منسلک مسلم نوجوانوں نے مل کر اتفاق رائے سے ایک یونین کی بنیاد رکھی تھی جسے باقائدگی سے رجسٹر  "آئیڈیل سلیس ایسوسیشن جلگاؤں " کیا گیا  ۔اس کے اغراض ومقاصد کے مدّنظر مرکزيت کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔ تاکہ اس کے ذریعے فلاح و بہبود اور ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کی تعمیر نو اور ترقی کے کام کیے جاسکے ۔ بروز اتوار یوم جمہوریہ کی مناسبت سے دفتر کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ واضح رہے ضلع جلگاؤں کا یہ واحد اور منفرد دفتر ہوگا ۔ جہاں سلس اور مارکٹنگ سے وابستہ افراد کی تعلیمی ، ترقیاتی اور روزگار سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائیں گی ۔ سلیس سے متعلق افراد کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائینگی ۔ 

پروگرام کا آغاز فیضان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا مہمانان خصوصی کی گل پوشی ایسوسیشن کے صدر مناف شیخ نے اور بالترتیب مشرف شیخ ، سید رضوان ، یعقوب خان ، مجاہد پٹھان عابد ، اظہر اور عرفان عباسی نے کی ‌افتتاحی کلمات اور روداد سفر بختیار شیخ نے بیان کی ۔ نیز آئیڈیل سلیس ایسوسیشن کے اغراض ومقاصد اور مسقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں پروگرام کے صدر  فاروق شیخ  کے ہاتھوں آفس کا افتتاح عمل میں آیا ۔ سلیم انعامدار  نے مبارک باد پیش کی اور اس افتتاح کو اپنے خوابوں کی تعبیر گردانہ ۔۔جناب آصف  نے مسرت کا اظہار کیا اور روزگار کے سلسلے میں امداد کا وعدہ کیا ۔ اعجاز ملک نے ذاتی تجارت کو فروغ دینے کی نصیحت کی ۔پنچ بوتل کمپنی کے مالک  ظفر شیخ نے اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں تجارتی سفر میں ایمانداری اور دیانت داری کی ھدایت دی ۔ایماندار افراد کو ترقی کے گر سکھاۓ اور روزگار کے سلسلے میں رہنمائی اور امداد کا اعلان کیا ۔ 

صدارتی کلمات میں فاروق شیخ نے نصب العین کے ساتھ گامزن رہنے کی تاکید کی اور منصوبہ بندی میں شامل صدقہء بینک کے کنسیپٹ کو اجاگر کیا اپنے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا ۔ وقار شیخ نے  نظامت کے فرائض انجام دیئے  مناف شیخ نے رسم شکریہ ادا کیا ۔کامیابی  کے لئے رئیس باغبان ،فیضان  ، مجاہد پٹھان ، عابد ، یعقوب خان ،عرفان عباسی اور بختیار شیخ نے محنت کی ۔ رضوان شاہد اور فرقان باغبان کے تاثرات کے بعد پروگرام اختتام کو پہنچا ۔۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مارکیٹنگ سے وابسطہ افراد نے شرکت کی ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages