کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں تقریب یوم جمہوریہ پرچم کشائی، تقسیم انعامات اور ثقافتی پروگرام۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونئیر کالج میں 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی رہنمائی میں پرچم کشائی، انعامات کی تقسیم اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد صدر انجمن خالد بابا باغبان کی زیر صدرات منعقد ہوا اس موقع پر نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا جوائنٹ سیکرٹری زاہد بھائی شاہ، رضیہ میمن اور شعبہ پرائمری کے صدر مدرس الحاج انیس احمد شیخ موجود تھے، عبدالمجید سیٹھ زکریا نے حاضرین کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوۓ یوم جمہوریہ کی اہمیت اور خصوصیات بیان کی۔ فاطمہ التمش باغبان نے دستور ہند سے متعلق سیرحاصل روشنی ڈالی۔ حب الوطنی کے گیت زویا زبیر خان، اریبہ فاروقی اور ساتھیوں نے پیش کیے، جب کہ جماعت پنجم اور ششم کی طالبات نے جھانسی کی رانی، بیگم حضرت محل، ساوتری بائی پھولے، بی اماں اور فاطمہ شیخ جیسی تحریک آزادی کی خواتین کے کردار پر مشتمل یک بابی ڈرامے پیش کیے۔ ساتھ ہی مراٹھی، ہندی، اردو اور انگریزی زبانوں میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرثانوی اور اعلیٰ ثانوی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والی طالبات کو یادگاری نشانات سے نوازا گیا جبکہ اوزون ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات کو اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مضمون نویسی اور ڈراینگ کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔ گائیڈز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گائیڈز پرچم لہرایا گیا پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے تمام اساتذہ کرام اور نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھے شیخ مظہرالدین و تبریز شیخ نے نظامت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں