ملّت میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب منعقد
پرائمری اسکول کے ننھے منّوں کے ثقافتی پروگرام نے حاضرین کا دل جیت لیا۔
جلگاؤں (شیخ زیان احمد): ملّت اردو پرائمری اسکول، ملّت ہائی اسکول اور ملّت آرٹس جونیئر کالج مہرون،جلگاؤں میں مشترکہ طور پر یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں عبدالمجید صاحب (نیری والے)کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔بعد ازیں ثقافتی تقریب منعقد کی گئی جس میں خاص توجہ کا مرکز رہا ملّت پرائمری اسکول کے ننّھے منّوں کا پروگرام،جس میں انھوں نے اپنی توتلی زبان سے بڑی خوبصورتی،معصوم اور پیارے انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کیا۔جس میں حمد، نعتیں،گیت وغیرہ،اتّحاد ِ ملّت،جیسے موضوعات پر ڈرامے اوراردو انگریزی مراٹھی ہندی زبانوں میں تقاریر نے خوب دادوتحسین وصول کی۔بعدازاں رَواں تعلیمی سال میں ملّت ہائی اسکول کے کھیل کے مقابلوں اور ڈرائنگ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔اس تقریب کی صدارت ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سید عابد علی سر نے فرمائی جبکہصابر ملّا صاحب، نوید شیخ انیس صاحب، رنگریز ٹینٹ کے مالک محمود رنگریز صاحب، سابق پرنسپال عفیفہ شاہین میڈم،سابق سوپروائزر تاج الدین شیخ سر،فرید شاہ سر،پرنساپل حفیظ منیار سر وغیرہ بطور مہمانان موجود تھے۔
تصویر میں: یوم جمہوریہ کے موقع پرپرچم کشائی کی تصویر نیز پروگرام کی تصویر میں اسٹیج پر اور مہمانان دیکھے جاسکتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں