28 جنوری کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ مالیگاؤں میں عظیم الشان جلسہ دستارِ بندی و ردا پوشی
سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری چار جامعات کے 184 طلباء و طالبات کی فراغت
مالیگاؤں: الحمدللہ! سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کے اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں میں جاری چار جامعات الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جامعہ آلِ رسول نجمُ العلوم،جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ نجمُ العلوم،جامعہ عائشہ صدّیقہ نجمُ العلوم کا مشترکہ جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی کا عظیمُ الشّان پروگرام 28/ جنوری 2024ء بروز منگل بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں منعقد ہورہا ہےـ جس میں امسال 184 طلباء و طالبات درجۂ عالمیت،شعبۂ حفظ،شعبۂ قرآت، سے فراغت حاصل کرینگےـ اس عظیمُ الشّان جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی میں اہلسنّت و جماعت کی عبقری شخصیت داعئ کبیر، بانئ مدارس کثیرہ، عطائے حضور مفتئ اعظم،حضرت علاّمہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ (امیر سنی دعوت اسلامی) و آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا ایمان افروز خطاب ہوگاـ فارغین کے سروں پر دستارِ فراغت و رداء پوشی علمائے اہلسنّت،معلمات و مبلغات کے دست مبارک سے سجائی جائے گی۔ برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس عظیمُ الشّان تاریخی جلسۂ دستارِ بندی و ردا پوشی میں شریک ہوکر دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں