src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء اردو اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں اے ایم پی "نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان" کامیابی سے ہمکنار۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 9 دسمبر، 2024

اقراء اردو اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں اے ایم پی "نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان" کامیابی سے ہمکنار۔

 اقراء اردو اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں  اے ایم پی "نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان" کامیابی سے ہمکنار۔






جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) اسوسی اییشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی)  تنظیم کی جانب کے زیر اہتمام پانچواں نیشنل لیول پر جماعت ہشتم تا گریجویشن کے طلبہ کے لیۓ نیشنل  ٹیلنٹ سرچ ایگزام کا انعقاد اقراء اردو ہائی سکول و جونیئرکالج سالار نگر  میں پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر  (کوارڈینیٹر اے ایم پی جلگاؤں) کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔ 

 شیخ ذاکر  بشیر (سینیئر اقراء شاہین اردو ہائی سکول و جونیئر کالج مہرون)  شفیق الرحمان خان( پروفیسر ائی ایم أر کالج جلگاؤں)بطور سپروائزر، ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاوء الدین فرحان شیخ عبدالرؤف، نعمان خان رسول خان، بطور نگراں کار ذمہ داری ادا کی این ٹی ایس ایکزام میں شہر و بیرونی شہر سے طلباء نے شرکت کی۔جماعت ہشتم تا کالج تک کے طلبہ نے اس امتحان میں شرکت کر کے اپنے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کا پہلا پڑاؤ مکمل کیا۔ طلبہ کو ہدایت و اصول و ضوابط کی مکمل معلومات شیخ ذاکر بشیر ،ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاوءالدین، نعمان رسول خان نے موثر طریقے سے دی۔ امتحانات مکمل ہونے کے بعد اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار نے منظم طریقے سے امتحان لینے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر و تمام ہی اساتذہ اکرام نے عملی تعاون دینے پر مبارکباد پیش کرکے حوصلہ افزائی کی۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages