جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللّہ حفیظ قاسمی صاحب متفقہ طور پر جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے نئےصدر منتخب
حمیداللہ اجمعین شیخ،تھانے نائب صدر،مولانا حیات اللّہ نعیم قاسمی تربھے شعبۂ نشر و اشاعت کے سربراہ اور حافظ محمد لقمان اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کنوینر منتخب
تھانے؍مہاراشٹر مورخہ 8/دسمبر 2024 بروز اتوار بوقت صبح گیارہ بجے دار الفلاح جامع مسجد ممبرا کے پہلے منزلہ پرجمعیۃ علماء ضلع تھانے،مہاراشٹر کے اراکینِ منتظمہ کی ایک انتہائی اہم نشست منعقد ہوئی،جس کی صدارت جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مفکر قوم و ملت حضرت مولانا حلیماللہ صاحب قاسمی نے فرمائی۔
ایجنڈے کے مطابق تلاوتِ قرآنِ کریم کے بعد جنرل سکریٹری حافظ محمد عارف انصاری صاحب نے گزشتہ میٹنگ کی کارروائی کی خواندگی کرکے صدر محترم سے منظوری لینےکے بعد یہ واضح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند کے دستور کے مطابق ایک فرد دو مقامات پر ایک ہی عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا،اسی لیے حضرت مولانا حلیم اللّہ صاحب قاسمی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر منتخب کیے جانے سے بہت پہلے ہی جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے عہدۂ صدارت سے مستعفی ہوگیے ہیں۔
موصوف نے کہا کہ آج کی یہ نشست بطورِ خاص اسی مقصد سے منعقد کی گئی ہے کہ جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے منصب صد ارت کے لیے کسی موزوں شخصیت کا انتخاب کرکے اس خلا کو پر کیا جائے،چنانچہ مولانا حیات اللّہ نعیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء نوی ممبئی نے اس کے لیے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم حضرت مولانا مفتی حفیظ اللّہ حفیظ قاسمی (جو تاحال جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے فعال نائب صدر تھے) کا نام پیش کیا جسے تمام اراکین منتظمہ نے باتفاق رائے منظور کرلیا۔
اسی طرح ان کی جگہ نائب صدر جناب حمید اللّہ اجمعین صاحب تھانے کو منتخب کیا گیا۔اگلے ایجنڈے کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے لیے اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیلِ نو بھی کی گئی۔حسب سابق حافظ محمد لقمان صاحب امام و خطیب مسجد رحمہ ممبرا کو دوبارہ ضلعی سطح کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا کنوینر منتخب کیا گیا۔
جناب حافظ محمد عارف انصاری صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے نے مولانا حیات اللّہ نعیم قاسمی صاحب کو جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے شعبۂ نشر و اشاعت کا سربراہ بنائے جانے کی خواہش کا اظہار کیا جسے تمام اراکین منتظمہ نے باتفاق رائے منظور کیا۔اخیر میں صدر مجلس کی مختصر دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں