src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 دسمبر، 2024

 بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ظُلم و رَتلام میں نابالغ بچّوں پر ذیادتی پر احتجاجی میمورنڈم


بنگلہ دیش پر حکومت ہند کی جانب سے دباؤ نہیں بنایا گیا تو ممبئی بنگلہ دیش شفارت خانہ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا.

(آل انڈیا سنّی جمیعتُ الاسلام مالیگاؤں) 


مورخہ 11 دسمبر 2024 بروز بدھ دوپہر 3 بجے آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں و دیگر تنظیموں کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے اپنے مطالبات میں کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہورہے اقلیتوں پر ظُلم و ذیادتی اور ان کے مذہبی مقامات پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے اس طرح کے واقعات پر فوری روک لگنی چاہیے حکومتِ ہِند کو چاہیے کے بنگلہ دیش پر اپنا دباؤ بنائے تاکہ بنگلہ دیش کے حالات اور وہاں پر جو بَدامنی پھیلی ہوئی ہے اس پر قابو پایا جاسکے اسی کے ساتھ ریاستِ مدھیہ پردیش کے رَتلام شہر میں تین نا بالغ معصوم بچّوں کو بے دردری سے مارا پیٹا گیا زبردستی جئے شری رام کا نعرہ لگوایا گیا اِن پر تشدّد کیا گیا ان جیسے تمام لنچِنگ کے واقعات سے ہندوستان میں ہندو مسلم ایکتا اور مُلک کی گنگا جمنی تہذیب و امن امان کو خطرہ لاحق ہے حکومتِ ہند، صدر جمہوریہء ہند کو اِن معاملات میں دَخل اندازی کرتے ہوئے فوری کاروائی کرنی چاہیے. اور ساتھ ہی تنظیم کے کہا کہبنگلہ دیش پر حکومت ہند کی جانب سے دباؤ نہیں بنایا گیا تو ممبئی بنگلہ دیش شفارت خانہ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا. اِن جیسے سُلگتے مطالبات کو لیکر جانشینِ  صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری کی قیادت میں آل انڈیا سنّی جمیعت الاسلام و دیگر تنظیموں کی جانب سے  ایڈیشنل کلکٹر صاحب کی معرفت صدر جمہوریہ صاحبہ کو احتجاجی میمورنڈم دیا گیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا. ان مطالباتی میمورنڈم کو بذریعہ Copy To کرکے بذریعہ پوسٹ و ای میل بنگلہ دیش شفارت خانہ. گورنمنٹ آف مدھیہ پردیش و دیگر محکمہ جات میں روانہ کیا گیا. 


اس وفد میں جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری ، سیٹھ شیخ اکبر اشرفی، انصاری اظہارُالحق اشرفی ،محمد عارف نوری ،مولانا امتیاز قدیری، فاروق فردوسی، ڈاکٹر کیفُ الوری، محمد عمران اشرفی، حافظ عرفان رضا، صوفی صادق انار والا، خلیل احمد پھنی والا، فیروز فٹر، صوفی مزمِل علیمی، صوفی شاکر چشتی، صوفی شمشُ الضحٰی اسرائیل ، سیّد سمیر اشرفی، صوفی عرفان بابا قریشی، صوفی سعید عارفی، صوفی فیاض قدیری ،صوفی کیلم صابری ،مولانا محمد یوسف چِشتی، صوفی رؤف سیّد، حافظ فیصل، صوفی صادق قدیری،صوفی افضال قدیری، سید روف، صاحبان موجود تھے۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages