src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء بی ایڈ کالج ٹرینی ٹیچرز و اقراء شاہین اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کے اشتراک سے تقریری و نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 دسمبر، 2024

اقراء بی ایڈ کالج ٹرینی ٹیچرز و اقراء شاہین اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کے اشتراک سے تقریری و نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد۔

اقراء بی ایڈ کالج ٹرینی ٹیچرز و اقراء شاہین اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کے اشتراک سے تقریری و نعت خوانی مقابلہ کا  انعقاد۔






جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء کالج آف ایجوکیشن بی ایڈ ٢٠٢٣-٢٥ بیچ کے زیر تربیت اساتذہ کی بیٹ و اقراء شاہین قاضی ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون نے اسکول ھذا کے باہمی اشتراک و اساتذہ کرام کے تعاون سے نعت خوانی و تقریری مقابلوں کا انعقاد کرکے اپنی بے مثال کالج ایکٹیویٹیز درج کی ان مقابلوں میں جماعت ہفتم سے نشرا فاطمہ محمد مظہر، حمیرا آفرین ، جماعت ششم کے علی صبا مسیرا،اسبا جماعت پنجم کے ابوذر فیروز  کاسار نے تعلیم نسواں سے متعلق تقاریر پیش کیں۔ اسی کے ساتھ جماعت ہفتم کے ازفرین ، محمد علی نے، جماعت ششم کے انس ، نوید، زوفين ، جماعت پنجم خدیجہ اور حسان جمیل خان نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا نظامت  بی ایڈ زیر تربیت معلم تحسین انیس نے بخوبی انجام دی۔اس موقع پر 

 مہرالنساء مس ،نور جہاں مس اور جاوید شیخ سر نے جج کے فرائض انجام دیئے ۔

 جن طلبہ و طالبات نے تقریر اور نعت پاک  پیش کی ان کے لیے  اساتذہ کرام کی جانب سے  خصوصی انعام دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی پروگرام کے انعقاد پر اقراء شاہین کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین، ذاکر بشیر ،برکت شیخ، عتیق شیخ، مہرالنساء شیخ اور دیگر جملہ اسٹاف نے طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages