src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> زندگی میں کوئی ایسا کام کریں جو مرنے کے بعد کام آئے: مفتی ہارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 دسمبر، 2024

زندگی میں کوئی ایسا کام کریں جو مرنے کے بعد کام آئے: مفتی ہارون ندوی


زندگی میں کوئی ایسا کام کریں جو مرنے کے بعد کام آئے: مفتی ہارون ندوی


  فیض پور میں "ماں عائشہ" ملٹی اسپیشل اسپتال" کا سنگ بنیاد کامیابی سے ہمکنار ۔






جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) الخضر ویلفیئر ملٹی پرپز سوسائٹی، فیض پور کے زیر اہتمام "ماں عائشہ" ملٹی اسپیشل اسپتال کا سنگ بنیاد ملک کے نامور عالم دین، سیاست دان اور مذہبی رہنماء حضرت مفتی محمد ہارون ندوی کے دست مُبارک سے رکھا گیا ، اس موقع پر ایک شاندار اِجلاس ماہر تعلیم الحاج عبدالکریم سالار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقہ کے معززین اور سیاسی ،سماجی دینی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک کے بعد پروگرام کا آغاز علاقے کے سیاسی رہنما شریش چودھری کے صاحبزادے دھننجے چودھری اور مہمانوں نے شمع فروزی سے کیا ، اِجلاس میں خاص طور پر جنہوں نے ایک خطیر رقم ادا کر کے اس کام میں حصہ لیا، تمام اہم عطیات دیئے اُن کا سوسائٹی کے ذمہ داروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 مہمانانِ خصوصی میں سے حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مال خرچ کرنے اور اس کو ایسے نیک کاموں میں لگانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہو کہ اللہ نے تمہیں دینے والا بنایا ہے ورنہ ہاتھ میں بھیک کا کٹورا دے دیتا۔ اور بھکاری بن کر مسجد کے دروازے پر کھڑے رکھ سکتا تھا، زندگی میں کوئی ایسا کام کرو جو مرنے کے بعد کام آئے مسجد ، مدرسے ، سکول اور اسپتال بنائیں جو اللہ کے بندوں کے کام آئے، لوگوں نے بہت مدد کی، لاکھوں روپے کی بارش ہوئی، خواتین نے بھی بہت کچھ دیا، موصوف نے سب کو ڈھیروں دعاوں سے نوازا، آخر میں عبد الکریم سالار نے اپنا صدارتی بیان دیتے ہوئے نیک کاموں میں مشغول ہونے، اپنی دولت اور اپنی مہارت کو کار خیر میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو بیان کیا اور اس شاندار پروگرام کے روح رواں خضر سوسائیٹی کے سپاہیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ نظامت صابر مصطفٰی آبادی نے کی،  مفتی ہارون صاحب کے مبارک ہاتھوں سے کُدال مارکر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا، پروگرام میں ڈائمنڈ اسکول کے چیئرمین ہارون سیٹھ، ہارون حلوائی، جاوید صاحب، مطیع الرحمن مارول،عرفان سیٹھ چیناول، عبدالمجید زکریا، اسلم تنویر، کلیم ممبر، جلیل ممبر، ریاض ممبر، انور کھاٹک، دھننجے چودھری، ڈاکٹر تنویر، نثار جناب، محلے اور شہر کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages