src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 دسمبر، 2024

 


کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی سکول و جونیئرکالج میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد۔

  جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ادارہ کے نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کے دست مبارک سے ہیلتھ کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر  ادارے کے معاون سیکرٹری زاہد بھائی شاہ  بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس موقع پر اقراء یونانی میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر شعیب شیخ، ڈاکٹر اعجاز شاہ، پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی صحت کی اہمیت سے متعلق رہنمائی کی۔  ڈاکٹر ثمینہ قاضی، ڈاکٹر سمیہ شیخ، ڈاکٹر ناظمہ شیخ اور ساتھی نور فاطمہ قاضی انویش ناظمی، ثانیہ تبسم، لوئیزا رحمانی نے پنجم تا دو از دہم جماعت تک کی کل 246 طالبات کا ہیلتھ چیک اپ کر کے صحت سے متعلق رہنمائی بھی کی۔ نظامت مظہر الدین شیخ نے کی تو مشتاق بہشتیں نے رسم شکریہ ادا کیا ۔کامیابی کے لیے ثمینہ شیخ ،عمران خان، جمیلہ عارف خان نے محنت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages