src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضلعی ایکتا سنگھٹنا کی جانب سے سپریم کورٹ کا شکریہ, آئین زندہ باد کے نعرے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 14 نومبر، 2024

ضلعی ایکتا سنگھٹنا کی جانب سے سپریم کورٹ کا شکریہ, آئین زندہ باد کے نعرے

 






ضلعی ایکتا سنگھٹنا کی جانب سے سپریم کورٹ کا شکریہ, آئین زندہ باد کے نعرے

 


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اپنا گھر ہے، اپنا آنگن ہے… سپریم کورٹ کے جسٹس گوائی نے یہ نظم پیش کی اور بلڈوزر کی من مانی کاروائی کو روکنے کے لیے ایک بے مثال اور تاریخی حکم صادر کیا۔

  سزا کے نام پر کسی کا اپنا گھر چھیننا آئین کے خلاف ہے اور انصاف کے لیے آئین کا استعمال ضروری ہے ،ناانصافی کرتے ہوئے قانون کی زبان استعمال کرنا نامناسب ہے، جسٹس گوائی نے اپنے حکم میں کہا،

   جج نے اپنے حکم میں یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جو بھی افسر ایسی من مانی کرے گا اس کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور نقصان کی تلافی ذاتی طور پر کی جائے گی۔


  تنظیم کی جانب سے سپریم کورٹ کا شکریہ 

  جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا نے معزز سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی۔

  بلڈوزر کلچر کے خلاف جلگاؤں ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    اس موقع پر سپریم کورٹ کے تئیں اظہار تشکر کے لیے ’دستور ہند زندہ باد، نہیں چلے گی، نہیں چلیگی، حکم شاہی نہیں چلے گی‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

  سب سے پہلے تنظیم کے کنوینر فاروق شیخ نے عدالت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور سامعین کے سامنے اس کا مرکزی خیال بیان کیا۔اس موقع پر تنظیم کے مفتی خالد خٹک، کنوینر فاروق شیخ، منتظمین مظہر خان، انور خان، ندیم ملک، یوسف خان، اشفاق چندانی، قاسم عمر، سلیم انعامدار، شاہد سید، جلال شیخ، اظہر شیخ، عمران باغبان، سونو ، عادل پٹھان، اشفاق چندانی، رفیق احمد، عبدالرحمن خان اور دیگر موجود تھے۔  شیخ ریحان، نور عرفان محبوب، سید غیاث الدین، قاضی عمران شیخ، رحیم شیخ، جاوید شیخ، ماجد وغیرہ نے کامیابی کے لیے کوششیں کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages