اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں "پنڈت جواہر لال نہرو" کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اطفال کا انعقاد کیا
جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی )اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول، پرتاپ نگر، میں پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اطفال منایا گیا۔جماعت چہارم کے طالب علم مشفا امین الدین شیخ کے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ صدر مدرس اسلم خان کی صدارت میں پروگرام منعقد ہوا ۔جماعت اول تا چہارم کے طلباء وطالبات نے پنڈت جواہر لال نہروسے متعلق مختلف تقاریرومعلومات پیش کیں۔سید خورشید علی نے پروگرام سے متعلق تفصیلی معلومات پیش کرتے ہوئے اپنے ذرین خیالات سے نوازا۔صدارتی خطبہ میں صدر مدرس اسلم خان نے تقاریر و معلومات پیش کرنے والے تمام طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کیں۔ جماعت چہارم کے طالب علم عمر فاروق ناصر خان نے پنڈت جواہر لال نہرو کا کردار ادا کیا۔ نظامت کے فرائض معلمہ رفعت بانو نے ادا کیے معلمہ ثمیرہ سید کے رسم شکریہ سے اختتام ہوا معلمہ حفیظ النساء شیخ، رفعت بانو، صادق شیخ، سید خورشید علی،شگفتہ شیخ،جمیلہ شیخ، ثمیرہ سید، ناظمہ شیخ، امبرین شیخ، رضوانہ شیخ، عائشہ شیخ، امبرین شاہ، عمران خان اور عرفان خان کی شمولیت رہی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں