src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تحریک فروغ اسلام کا سیرت مصطفٰی ﷺ مقابلہ جلگاؤں میں جوش و خروش سے منعقد۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 نومبر، 2024

تحریک فروغ اسلام کا سیرت مصطفٰی ﷺ مقابلہ جلگاؤں میں جوش و خروش سے منعقد۔

 




تحریک فروغ اسلام کا سیرت مصطفٰی ﷺ مقابلہ جلگاؤں میں جوش و خروش سے منعقد۔




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) تحریک فروغ اسلام بھیونڈی شاخ کے زیر اہتمام قومی سطح پر سیرت مصطفٰی ﷺ کوئز مقابلہ تحریری کا قومی سطح پر  انعقاد کیا گیا آج مورخہ ٢٤ نومبر بہ روز اتوار شہر کے معروف تعلیمی ادارے اقراء شاہین قاضی ہائی اسکول و جونئیر کالج مہرون میں بھی پرنسپل قاضی ضمیر اشرف و رضا مسجد کے خطیب و امام حافظ قاری مولانا نجم الحق مصباحی صاحب استاد مدرسہ جامعہ عائشہ مہرون کی زیر قیادت عمل میں آیا اس تحریری کوئز کے انعقاد سے متعلق حاقظ قاری نعت خواں بلبل خاندیش عبدالمتین چشتی نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس قومی سطح کے امتحان کی تیاریاں شروع تھی اس کے انعقاد کا مقصد ہے کہ امت محمدی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مکمل علم ہو نسل نو جو دین سے دور ہوتے دکھائی دے رہی ہے اسے اسلامی روش پر لانا ہے یہ دوسری کوشش ہے ادارے نے شرکاء کی شمولیت میں اضافہ اور حوصلہ افزائی کے لۓ انعامات بھی بہت میعاری رکھیں ہیں اول انعام عمرہ،بیت المقدس، بغداد شریف زیارت ، دوم انعام عمرہ،بغداد شریف زیارت، سوم انعام عمرہ۔ الحمدللہ ملک بھر سے ہزاروں عاشقان مصطفٰی ﷺنے مقابہ میں شرکت کی وطن عزیز شہر جلگاؤں مرکز پر بھی ١٠٤ مرد و ٥٥ خواتین اس طرح کل ١٥٩ شرکاء نے حصہ لیا تو حافظ عالم قاری خطیب و امام نجم الحق صاحب ، مولانا عبدالحمید رضوی صاحب ناظم اعلیٰ رضا مدرسہ،حافظ قاری خطیب و امام عبدالمتین چشتی خطیب و امام مسجد یا رسول اللہ ﷺ حافظ ارشد علی سید خطیب و امام مسجد البرکات سیکرٹری سنی علماء کونسل جلگاؤں ،کے ہمراہ مدرسہ جامعہ عائشہ کی صدر مدرسہ کنیز فاطمہ امجدی صاحبہ،عالمہ سروری آپا نے نگراں کے فرائض انجام دئۓ امید ہے اس کے مثبت نتائج آۓ گے امت محمدی میں مطالعہ اور بالخصوص سیرتِ مصطفیٰ ﷺکا ذوق و شوق بڑھے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages