تاریخی شہر مالیگاؤں میں اللہ تعالیٰ نے کمزور اور بیمار شخص کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے شہریان کی خدمات ، تعمیر و ترقی کے لیے ایک مرتبہ پھر سے منتخب کر لیا ہے .... ایک لمحۂ فکریہ
✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں
23 نومبر 2024 کا دن شہر مالیگاؤں کے لیے ایک تاریخی دن ثابت ہو گیا. جس دن کا انتظار اسمبلی الیکشن 2024 رزلٹ کے لیے شہریان مالیگاؤں ملک و بیرون ملک جس سرزمین پر بھی زندگی بسر کر رہے ہیں اسمبلی الیکشن کے رزلٹ پر نظریں جمائے بیٹھے تھے اور پل پل کا انتظار تھا کہ کس وقت گنتی مکمل ہو اور جیت حاصل کرنے والی پارٹی اور امید وار کا نام سرکاری طور سے اعلان ہو جائے .
دیگر شہروں کی طرح مالیگاؤں سینٹرل کا رزلٹ بھی تقریباً دوپہر دو بجے تک فائنل ہو گیا تھا مگر بار بار ری کاؤنٹنگ کی درخواست اور اس پر عمل آوری والے مراحل نے شہریان کو مزید کئی گھنٹوں تک پریشانی میں مبتلا کر کے ایک تاریخی جیت درج کروا کر ایک مثالی تاریخ مرتب کی گئی
اللہ تعالیٰ نے مالیگاؤں سینٹرل کے لیے بطور ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کو شہریان کی خدمات تعلیمی لائن سے، ہاسپٹل لائن سے، کھیل کود کے لیے میدان ، گارڈن وغیرہ اور تعمیر و ترقی و منشیات کی روک تھام کے خاطر مزید ایک موقع دے کر ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار فرمایا ہے میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتا ہوں اور جیت کر آنے والے مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتا ہوں . اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ مزید صحت و تندرستی کے ساتھ شہریان کی خدمات اور تعمیر و ترقی میں مزید استقامت عطا فرمائے آمین.
ان تمام احباب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مفتی صاحب کی بیماری اور غیر موجودگی میں بھی اولین صفوں میں چٹان کی طرح کھڑے رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک تاریخی جیت حاصل کیا. اب چونکہ مفتی صاحب بیمار چل رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مرضی سے جیت حاصل ہوئی ہے تو جن احباب نے شہریان کی خدمات اور شہر مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کے لئے اولین صفوں میں ڈٹ کر تن من دھن کے ساتھ جیت درج کروائی ہے ان پر فرض ہے کہ اب مفتی صاحب کا مستقل سہارا بنیں اور ہر قسم کے سرکاری و درباری کاموں میں شہر کی تعمیر و ترقی کے خاطر ابھی سے عملی میدان میں داخل ہو جائیں... گذشتہ لوگوں کی طرح کنارہ کشی اختیار نہ کریں تاکہ عوام کو پانچ سال کے اواخر کا انتظار کرنا نہ پڑے
ہم سب مسلمان ہیں آپس میں بھائی بھائی ہیں ایک جٹ ہو کر شہر مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کے خاطر ہمارے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے کام کرنے کی سخت سے سخت ضرورت ہے، ذات پات، برادری، تفرقہ بازی اور مسلکی اختلافات کو چھوڑ کر متحد ہو جائیں . دنیاوی خرافات سے خود بھی دور رہیں اور دوسروں کو بھی مسلسل تلقین کرتے رہیں الیکشن آتے اور جاتے رہیں گے کل قیامت کے دن ہمیں اپنے ہی اعمال کا حساب و کتاب دینا ہوگا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں