src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی( رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں) علیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 11 نومبر، 2024

رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی( رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں) علیل

 





رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی( رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں) علیل



جمعیۃ علماء کے وابستگان سے دعائے صحت کی درخواست



آج مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کو سینے میں درد کی شکایت کی بناء پر چیک اپ کیلئے ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے مطب میں لے جایا گیا۔ 


ابتدائی طبی جانچ میں ہارٹ(دل) کی تین نسیں بلاک پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد انتہائی نگہداشت والے وارڈ آئی سی یو میں ایڈمیٹ کردیا گیا۔


خبر موصول ہوتے ہی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب اور جنرل سیکریٹری مفتی محمد یوسف قاسمی نے الحاج محمد مکی سیٹھ نائب صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں اور مفتی صاحب کے پرسنل فون نمبر (جس کو قریبی شخص نے رسیور کیا تھا)پر رابطہ کرکے مزاج پرسی کی، اور جلد شفا یابی کے لئے دعا فرمائی ۔


مفتی محمد یوسف قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے جماعتی احباب ،ائمہ کرام و ذمہ داران مدارس عربیہ سے اپیل کی ہے کہ مفتی صاحب کی جلد شفا یابی کے لئے دعا  کا اہتمام فرمائیں ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages