قومی کھلاڑی آصف مرزا کی سلیکشن کمیٹی رکن تقرری
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ریاستی سطح کے سیپک ٹکارا مقابلے 11 سے 14 نومبر 2024 کے درمیان مہاراشٹر حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام جلگاؤں ضلع اسپورٹس آفیسر، کی قیادت میں منعقد کیے جا رہے ہیں ۔ جلگاؤں کے قومی کھلاڑی آصف مرزا کا ان مقابلوں کے لیے انتخابی کمیٹی پر بحیثیت رکن انتخاب عمل میں آیا ہے اس انتخاب پر موصوف کو کمشنر آف اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ، پونے ، ریاستی وزیر گریش مہاجن سابق ایم ایل۔اے چندرکانت سوناونے، صدر اعجاز ملک، ڈاکٹر پردیپ تلولکر چھترپتی ایوارڈ یافتہ رویندر نائک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، پرنسپل بابو شیخ، اقبال مرزا، راجیش جادھو، اسپورٹس فیڈریشن کے صدر، پرشانت جگتاپ، کشور چودھری اسپورٹس گائیڈ۔ پروین پاٹل نے مبارکباد دی ہے۔اس انتخاب پر ضلع کے اسپورٹس حلقہ میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں