src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وفد کا آتشزدگی متاثرہ علاقہ فاطمہ نگر بھیونڈی کا دورہ ، متاثرین کی عبوری امداد ، باز آبادکاری زیرِ غور - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 نومبر، 2024

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وفد کا آتشزدگی متاثرہ علاقہ فاطمہ نگر بھیونڈی کا دورہ ، متاثرین کی عبوری امداد ، باز آبادکاری زیرِ غور



 



جمعیۃ  علماء  مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وفد  کا آتشزدگی متاثرہ  علاقہ  فاطمہ نگر بھیونڈی کا دورہ ، متاثرین کی عبوری امداد ، باز آبادکاری زیرِ غور 



بھیونڈی : 22نومبر2024 جمعہ کی شام میں بھیونڈی بس اسٹینڈ سےتقریبا دو کیلومیٹرمشرق میں واقع کثیرآبادی  پرمشتمل غریب اور پسماندہ بستی فاطمہ نگر میں بھیانک آگ لگی اور دیکھتے ہی  دیکھتے درجنوں رہائشی مکانات اور پترے کے شیڈ سے  بنے  کاروباری گوڈاؤنوں کو اپنی لپیٹ میں  لےلیا، مقامی نوجوانوں  نے اپنی  جدوجہد سےحتی المقدور آگ کوروکنے کی انتھک جدوجہد  کی ورنہ  یہ آتش زدگی ایسی بھیانک صورت اختیار کرچکی تھی کہ پوری آبادی اس کی زد  میں آسکتی تھی، بہرکیف نوجوانوں کی کوششوں سےبفضلِ خداوندی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ان سے جہاں تک ممکن ہوسکا گھرکے اثاثوں کوبھی بچانے کی جان توڑ کوشش  کی اورکسی حدتک کامیاب بھی ہوئے

فائر بریگیڈبھی کچھ ہی دیرمیں مثاثرہ علاقےمیں ساز و سامان کےساتھ پہونچا مگرگھنی آبادی اور  پانی  کی عدم دستیابی کی وجہ سے آگ پر  قابو پانے میں  تاخیر ہوئی  .

بہرحال اس حادثے کی خبر سےمتاثر ہوکر جمعیۃ علماء بھیونڈی  کے احباب  نے فوری راحت رسانی کے لئے مقامی لوگوں سےمسلسل رابطہ رکھا اور بےگھر ہوجانے والے خاندانوں کی رہائش اور ان کے خورد و نوش سےمتعلق ساری رپورٹ لی۔

اورپھرصبح دس بجےحضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قیادت میں جمعیۃِ علماء کاایک مؤقر وفد فاطمہ نگرمتاثرہ علاقہ میں پہونچا اور تقریباً ڈیڑھ دوگھنٹہ راکھ کے  ڈھیر میں تبدیل شدہ آبادی کا معائنہ اورمشاہدہ کیا پھرمقامی احباب سے یہ گزارش کی کہ ان جلی ہوئی کھولیوں میں رہنے والے خاندانوں کی فہرست  تیارکرکے شام تک حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی  کے حوالے کردی جائے  تاکہ جمعیۃ  علماء مہاراشٹر کے  ذمہ داران  سے مشورہ کرکے جلدازجلد ان اجڑے ہوئےمفلوک الحالوں کی اشک شوئی کا اپنی بساط اور طاقت کے بقدر کچھ کیا جاسکے

پھر  وہیں مسجدالصادق الامین میں بیٹھ کرجمعیۃ علماء کے احباب  نے مقامی احباب سے تبادلۂ  خیال کیا حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی نے متاثرین کو پُرسہ دیا اور  بازیابی کی اجتماعی  دعا کرائی

واضح رہےکہ مسجدالصادق الامین بھی اس آتشزدگی سے متاثر ہوئی  ہے،حضرت والا  نےمسجدکے ذمہ داروں سے مرمت کرانے کا عندیہ  دے دیا  ہے  .

وفد میں حضرت مولانا  فیاض احمد صاحب  قاسمی، مفتی محمدیاسین صاحب قاسمی، مولانا غفران احمدصاحب قاسمی،مولاناکفیل احمدصاحب قاسمی،مولانارشیداحمد صاحب قاسمی، مولانا محمد قاسمی، مولانا محمد فیصل  قاسمی، حافظ نورالدین، جناب اکبرارشد صدیقی،محترم وسیم طفیل احمد صدیقی، جناب محمد سلیم صاحب،مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی اور  دیگر  احباب شریک  رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages