src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی : جان لیوا حادثے میں 60 سالہ خاتون کی موت سے علاقے میں صف ماتم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 25 نومبر، 2024

بھیونڈی : جان لیوا حادثے میں 60 سالہ خاتون کی موت سے علاقے میں صف ماتم

 





بھیونڈی : جان لیوا حادثے میں 60 سالہ خاتون کی موت سے علاقے میں صف ماتم


غیبی نگر علاقے میں ناجائز تجاوزات سے شہریان کا راہ چلنا دشوار



بھیونڈی (وفا ناہید) بھیونڈی کے غیبی نگر علاقے میں آج دوپہر 2 سے ڈھائی بجے کے درمیان ایک جان لیوا حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی. ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق غیبی نگر میں واقع جعفر چائنیز کے پاس روڈ پار کرتے ہوئے نورانی مسجد گلزار نگر کی ساکنہ 60 سالہ زبیدہ گلشیر خان کی موت ہوگئی. واضح رہے کہ زبیدہ خان کو ایک اسکول بس نے کچل دیا. عینی شاہدین کے مطابق اسکول بس میں بچے بیٹھے ہوئے تھے اور بس نہایت تیز رفتار سے گزر رہی تھی اس وقت کچھ خواتین سڑک پار کررہی تھی . دو خواتین تو سڑک پار کرنے میں کامیاب ہوگئی مگر بدقسمتی سے زبیدہ خاتون سڑک کے اگلے ٹائر میں آگئی اور جائے وقوع پر ہی ان کی موت ہوگئی. زبیدہ خاتون کی ناگہانی موت سے علاقے میں صف ماتم بچھ گیا. واضح رہے کہ غیبی نگر کی مذکورہ بالا سڑک پر ہر وقت لوگوں کا اژدھام رہتا ہے. خواتین اپنی ضرویات کی اشیاء کی خریداری کے لئے اسی سڑک پر جاتی ہے. اسی روڈ پر خوانچہ فروش ٹھیلہ گاڑیوں پر اپنی عارضی دکانیں لگا کر سڑک پر ناجائز تجاوزات کرتے ہیں. علاوہ ازیں پوری سڑک ناجائز تجاوزات سے اٹی ہوئی ہیں. جس سے شہریان کا راہ چلنا دشوار ہوگیا ہے. سواریاں جب اس سڑک سے گزرتی ہے تو راہ چلتے مسافروں کو ان سواریوں کا دھکا لگتا ہی ہے. پچھلے ماہ  رات میں 9 بجے اولیاء مسجد کے پاس ایک آٹو رکشا ڈرائیور ایک 10 سالہ بچی کو دھکا مار کر فرار ہوگیا تھا. لوگوں نے کافی دور تک پیچھا کیا مگر وہ فرار ہوگیا. اس سڑک پر جب تک ناجائز تجاوزات ہے تو حادثے ہوتے رہیں گے. دراصل بھیونڈی میں ہاکر زون نہیں ہے اور ٹھیلہ گاڑی والے جہاں چاہے اتی کرمن کرکے روذ بلاک کردیتے ہیں . جس سے مسافرین کو راہ چلنے میں دشواری ہوتی ہیں . حادثے بھی ہوتے ہیں اور اگر اس طرح کے جان لیوا حادثے ہو تو اس کا ذمہ دار کون؟ لہذا اس علاقے سے ناجائز تجاوزات کا ہٹانا بہت ضروری ہے اور بھیونڈی شہر مہانگر پالیکا کو چاہئے کہ اس علاقے میں ٹھیلہ گاڑی اور خوانچہ فروشوں کے لئے ایک ہاکر زون کی اشد ضرورت ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages