src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ کا کامیاب انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 9 اکتوبر، 2024

جلگاؤں میں مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ کا کامیاب انعقاد

 





جلگاؤں میں مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ کا کامیاب انعقاد 




ہم شمالی مہاراشٹر کے کسی بھی طالبِ علم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے: شیبان فائز

 



جلگاؤں: مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ کے نیشنل کنوینر زبیر میمن صاحب کی ہدایت پر شمالی مہاراشٹر کے کنوینر شیبان فائز نے جلگاؤں میں شمالی مہاراشٹر کے بہت ہی چنندہ طلبہ و طالبات کے لیے ایک مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا۔ اس مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ میں بڑھ چڑھ کر طلبہ و طالبات نے اپنے رجسٹریشنز کروائے مگر کیونکہ اس اہم مائناریٹی اسٹوڈنٹس کے پارلیمنٹ سیشن کے لیے بہت ہی چنندہ اسٹوڈنٹس کی ضرورت تھی جو وہاں اہم سوالات لیڈران کے سامنے کھڑے کر سکے اور ہوا بھی یہی کے طلبہ و طالبات نے ایک سے بڑھ کر ایک اسٹوڈنٹ کے مسائل کو لے کر بہترین سوالات کیے۔ اس پارلیمنٹ سیشن میں پینلسٹ کے طور پر مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ کے نیشنل کنوینر حاجی زبیر میمن، جلگاؤں ضلع کلکٹر محترم آیوش پرساد، جلگاؤں شہر کے آمدار سریش دامو بھوڑے، سابق راشٹروادی شردوار گٹ راویر حلقہ پارلیمنٹ کے رکن شری رام پاٹل، جلگاؤں الحق ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر شیخ احمد حسین، احمد نگر AIMIM کے ضلع صدر محترم ڈاکٹر پرویز اشرفی اور ڈاکٹر رفیق راہی موجود تھے۔ اس مائناریٹی یوتھ پارلیمنٹ میں نہ صرف مسلم بلکہ عیسائی، جین، دلت اور ادیواسی طلبہ و طالبات نے حصہ لے کر بھارت کے حقیقی اتحاد کی ایک نئی مثال پیش کیں۔ اس پروگرام کی نظامت قاسم عمر اور ناصر سید نے کی۔ نشرح اسلم خان، البیہ راغب شیخ، حسنین نعیم باغوان اور ناصر سید نے اقلیتی مسائل پر بہترین تقاریر پیش کیں۔ بہت سے طلبہ و طالبات نے پینلسٹ سے بہترین سوالات کیے۔ اس پورے پروگرام کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوئے الحق ایجوکیشنل سوسائٹی جلگاؤں کے صدر  محترم شیخ احمد حسین صاحب نے پروگرام کو اسپانسر کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مائنارٹی یوتھ پارلیمنٹ شمالی مہاراشٹر کے صدر شیبان فائز، ساحل شیخ، ناصر سید، عمر فاروق، زبیر شیخ، امن پٹیل، ایان پنجاری اویس پٹیل، تابش خان وغیرہ پیش پیش تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages