src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 9 اکتوبر، 2024

 




" میسکو  جلگاؤں نے دیا  تعلیمی مسائل پر ضلع کلکٹر معترفت ریاست کے وزیر تعلیم کو میمورنڈم ،اور سائبر پولس اسٹیشن میں نیتی نرسیمانند و دیپک شرما کے خلاف ایف أئ أر " ۔                                    جلگاوں ( عقیل خان بیاولی): مایناریٹی ایجوکیشنل سوشل کلچرل آرگنائزیشن مہاراشٹر جلگاوں کی جانب سے ضلع کلکٹر کی معرفت حکومت مہاراشٹر کے وزیر تعلیم کو ریاست کے اقلیتی  تعلیمی اداروں کے مسائل اسکولوں اور کے اساتذہ  کرام کے مسائل پر میمورنڈم دیا گیا ساتھ نیتی نرسیمانند مہاراج اور دیپک شرما جس نے ایک اور گودھرا چاہیے کے نام سے ایک ہندی نظم میں نہایت نفرت انگیز خیالات کا اظہار کیا ہے ان دونوں کے خلاف " ملک سے غداری" کا مقدمہ درج کیا جاے ان کے موبائل فونز سے تمام ویڈیوز بلاک کۓ  جائیں اس طرح کی شکایت  و مطالبہ جلگاوں سائبر پولس اسٹیشن میں درج کرائ گئ تعلیمی مسائل میں جن اساتذہ کو برسوں بعد ۲۰ فی صد گرانٹ حاصل ہوئ انہیں ۴۰ فی صد گرانٹ دی جاے( ۴) پوری ریاست  محکمہ تعلیم کے ضلعی مقام پر مہینوں اسکول کی فائلیں دھول کھاتی پڑی ہیں جن میں اساتذہ کی تقرری نان گرانٹ سے گرانٹ پرتبادلہ اساتذہ کی منظوری وغیرہ جیسے مسائل فورا" حل کیے جائیں( ۵) محکمہ تعلیم کی غلطیوں کے باوجود بے وجہ اسکول کے اساتذہ کی تنخواہیں رکی پڑی ہیں جن افسران کی غلطی ہو ان پر فوری کارروائی کرتے ہوے اساتذہ کے مسائل کو حل کیا جاے اور ان کی مشکلات کو دور کیا جاے   (  ۶)حال ہی میں اساتذہ کی منظوری کے لیے حکومت نے جو جی أر جاری کیا ہے جس میں ہر کام اب ضلع پریشد کے ایجوکیشن أفیسر اور بعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور پھر ڈائرکٹر بالترتیب حکومت تک فائل بھیجی جاتی ہے لہذا ان چار ٹول ناکوں کی بجاے ایجوکیشن أفیسر و ڈپٹی ڈائریکٹر کو منظوری کے تمام اختیارات دیے جائیں  (۷)ہائ کورٹ کے حکم نامے کے باوجود ریاستی حکومت کے افسران ان پر عمل کرنے کو تیار نہیں لہذا کورٹ کی بے ادبی اور حکم عدولی کو روک کر ان احکامات پر عمل در آمد کرایا جاے (۸) ریاست میں اقلیتی اداروں کے دستوری حقوق ختم کیے جا رہے ہیں لہذا ہمارے یہ حقوق بحال کیے جائیں( ۹)  حکومت نے اسکول کی عمارتوں کے کراے دینا بند کردیا ہے جس سے تعلیمی اداروں کو خاصی معاشی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا حکومت دوبارہ اسکول کے کراے دینے کے لیے قانون تشکیل دے وغیرہ مسائل پر میمورنڈم پیش کیا گیا اس موقع  پر ماہر تعلیم سابق ڈپٹی میئر الحاج عبدالکریم سالار، سلیم انعامدار ، عبدالعزیز سالار، سید شاہد ، ذکی پٹیل انجینئر، فاروق قادری، سلیم پٹیل، ساجد شیخ، رئیس اقبال شیخ، فرحان شیخ، میر ناظم علی ، پٹھان أصف ، ذکی پترکار ، شیخ توصیف اور دیگر  موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages