شہید یحییٰ سنوار ہر محاذ پر، ہمیشہ شیر بہادر کی طرح اولین صفوں میں چٹان بن کر قبلہ اول کی باز یابی کے لئے دشمنوں سے برابر مقابلہ کرتے رے.....
✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں
ابھی شہید اسماعیل ہانیہ کو چند ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ یحییٰ سنوار بھی قبلہ اول کی باز یابی اور فلسطینی سرزمین کے لئے دشمنوں سے چٹان بن کر صف اول میں مسلسل مقابلہ آرائ کرتے ہوئے شہید ہو گئے.... انا للہ وانا الیہ راجعون
گذشتہ تقریباً ڈھائی ماہ قبل حماس رہنما و قاعد اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد شورائی نظم کے تحت یحییٰ سنوار کو حماس کا قائد و رہنما منتخب کیا گیا. جسے یحییٰ سنوار نے انتہائی ذمہ داری اور جوش و خروش کے ساتھ قبول کیا اور اپنی ذمہ داری کا حق ادا کرنے کے لیے کمر بستہ ہو کر ہمیشہ اولین صفوں میں چٹان بن کر قبلہ اول کی باز یابی اور فلسطینی سر زمین کے لئے دشمنوں سے برابر مقابلہ آرائ کرتے رہے وقتا فوقتاً اپنے جوشیلے جذبے اور تقریروں کے ذریعے مجاہدین کی مسلسل رہنمائی کرتے رہے....
یحییٰ سنوار زندگی کے ہر موڑ پر مجاہدانہ کردار ادا کرتے رے، کئ مرتبہ اور کئی سالوں تک جیل کی قید و بند کی صعوبتوں کو جھیلتے رہے مگر ہمیشہ جنگ کے میدان میں دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کی تمنا کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ سے مسلسل فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول کی باز یابی کے ساتھ ساتھ جنگ کے میدان میں لڑتے ہوئے شہادت کی دعائیں کرتے رہے .... جسے اللہ تعالیٰ نے قبول فرما لیا اور ایسے وقت میں جب کہ ساری دنیا کے سامنے افواہ پھیلا دی گئی تھی کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کسی نامعلوم مقام پر پر سرنگ کے ذریعے منتقل ہو گئے ہیں.... مگر چند روز کے اندر ہی اندر دنیا والوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ فلسطینی حماس رہنما یحییٰ سنوار جاری محاذ پر صف اول میں ایک چٹان کی طرح لڑتے ہوئے شہید ہو گئے .
شہادت کی رپورٹ اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد دشمنوں کے ہوش اڑ گئے اور اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ دیگر ممالک کے رہنماؤں کو منہ کی کھانی پڑی اور مجاہدین میں ایک نیا امنگ اور جوش و جذبہ دیکھا گیا اور پھر سے کمر بستہ ہو کر دشمنوں کے مقابلے کے لئے ایک جٹ ہو گئے اور مسلسل ہر محاذ پر جہاد کرتے دکھائی دے رہے ہیں ...
اللہ تعالیٰ جلد سے جلد نعم البدل عطا فرمائے اور امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام اور مجاہدین کی ہر طریقے سے مدد فرمائے... فلسطینیوں کی سرزمین، قبلہ اول کو آزادی نصیب فرما اور تمام شہیدوں کی شہادت کو قبول فرما کر امت مسلمہ کے حالات میں تبدیلی عطا فرما
آمین یا رب العالمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں