src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقبال سر نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 24 اکتوبر، 2024

اقبال سر نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب

 

 




اقبال سر نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب





 پربھنی (نامہ نگار) قومی اردو شکشک کر مچاری سنگھ بھارت ہر سال ملک بھر سے تعلیمی اور ادبی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ و اردو ادب کی ترقی کے لیے سرگرداں رہنے والے قابل افراد کو ایوارڈ سے نوازتی آرہی ہے ، ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول چارٹھانہ  تعلقہ جنتور ضلع پربھنی  کے معاون معلم جناب شخ اقبال سر کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے پربھنی ضلع سے نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے موصوف ایک قابل استاد ہے جو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں ، ان کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے انھیں نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے یہ  ایوارڈ کی تقریب 3 نومبر 2024 غالب اکیڈمی دہلی  میں منعقد ہونے جارہی ہے ۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس جناب شیخ محمود سر نے تنظیم کے ذمہ دار افراد قومی صدر اردو شکشک کر مچاری سنگھ محترم جناب چودھری واصل علی گرجر ، قومی اردو شکشک کر مچاری سنگھ ۔ کے نائب صدر مہتاب سر قومی سیکریٹری وکاس کمار رانا , مہاراشٹر شاخ کے ریاستی صدر جناب عابد خان تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔قومی سطح کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر تعلیمی حلقوں میں سراہنا کی جا رہی ہے اس کامیابی پر تمام اساتذہ سرپرست حضرات عزیز و اقارب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages