تھیم کالج میں 'ڈیمونسٹریشن آن میڈیکل لیب ٹیکنالوجی' پر لیکچر کا انعقاد کیا۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) اقراء ایچ جے۔ تھیم کالج کے زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 'ڈیمونسٹریشن آن میڈیکل لیب ٹیکنالوجی' کے موضوع پر ایک سیمینار اور لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر چاند خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے سید مسعود علی نے 'ڈیماسٹریشن آن میڈیکل لیب ٹکنالوجی' پر سیر حاصل معلومات فراہم کی اور ڈیماسٹریشن کے ذریعے گراں قدر رہنمائی کی۔ اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان اور ڈاکٹر شیخ وقار حاضر تھے۔ زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شیخ حافظ نے اعراض و مقاصد بیان کۓ نظامت ڈاکٹر یوسف پٹیل نے کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں