src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "فرد بذاتِ خود کامیابی کے لیے اپنا محرک آپ ہی ہوتا ہے۔" الحاج عبدالکریم سالار ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 اکتوبر، 2024

"فرد بذاتِ خود کامیابی کے لیے اپنا محرک آپ ہی ہوتا ہے۔" الحاج عبدالکریم سالار ۔


 



"فرد بذاتِ خود کامیابی کے لیے اپنا محرک آپ ہی ہوتا ہے۔" الحاج عبدالکریم سالار ۔





جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن اور اقراء كالج آف ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے دو روزہ ٹی ای ٹی اور سی ٹی ای ٹی رہنمائی کیمپ کا افتتاحی اجلاس کا آغاز  سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کی زیر صدارت سعید شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ترانہ اقراء ،ڈی ایل ایڈ سال دوم کی طالبہ طوبیٰ ناظم خان اور ہمنوا نے پیش کیا۔ کیمپ کے انعقاد کے غرض و غایت ڈی ایل ایڈ کالج کی پرنسپل سعیدہ وکیل  نے پیش کیں۔ تو  افتتاح  ڈی ایل ایڈ کالج کے چیئرمین  عبدالرشید شیخ کے دست مبارک ہوا۔ بطور مہمان خصوصی  سوسائٹی کے اراکین ایس ایم ظفر شیخ غلام نبی باغبان، عبدالعزیز سالار، ماہر مضمون ساجد  رزاق ، عارف خان، ڈاکٹر پروفیسر سونگرے، پبلک اسکول کے صدر مدرس شکیل شیخ  تھے  افتتاحی کلمات میں عبدالرشید شیخ نے فرمایا کہ اہلیت اور قابلیت میں اضافہ بغیر محنت کے  ممکن نہیں اس لیے محنت کرتے رہیں کامیابی ضرور حاصل ہونگی۔ صدارتی خطبے میں الحاج عبدالکریم سالار  نے فرمایا کہ تحریک اور حوصلہ افزائی تو ملتی ہے لیکن ہماری کامیابی کا محرک  بذاتِ خود ہم ہی ہوتے ہیں۔ اس لیے خود سے تحریک لیں قدم بڑھائیں اور دیکھیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

 کیمپ کے پہلے دن سائنس اور جغرافیہ کے لیے عارف خان ، انگریزی کی رہنمائی ڈاکٹر پروفیسر ایشور سونگرے اور اردو زبان دانی کے لیے پرنسپل سعیدہ وکیل  نے رہنمائی کی۔دوسرے دن ریاضی کے لیے ساجد رزاق  نے بچے کی نشوونما اور طریقہ تدریس، ڈاکٹر عرفان شیخ نے اپنے مضامین کی ٹی ای ٹی کے لیے مفید معلومات فراہم کیں۔ کیمپ میں ڈی ایل ایڈ اور  بی ایڈ کالج کے تمام طلبہ شریک ہوۓ۔ کیمپ کو کامیاب بنانے کےلیے  بی۔ ایڈ اور ڈی ایڈ کے جملہ اسٹاف ممبران نے محنت کی۔نظامت کے فرائض تحریم شاہد شاہ  نے بحسن وخوبی انجام دیے۔ رسم شکریہ پروفیسر وسیم شیخ  نے ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages