src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 20 اکتوبر، 2024


 



دختران ملت کے لئے "یک روزہ سیمینار "

 بعنوان نسل نو کو درپیش چیلنجز اور حل

کا کامیاب انعقاد ۔



جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی): دختران ملت کی بہتر تربیت اور تذکیر ، اُنکی باطل نظریات و باطل پرستوں سے حِفاظت ہماری ذمہ داری اس عنوان کے تحت وحدتِ اسلامی جلگاؤں  شاخ کے زیر اہتمام جماعت دسویں تا گریجویشن کی عمر کی لڑکیوں کے لئے یک روزہ سیمینار کا شہر کی  مسجد ارقم حاجی احمد نگر میں  انعقاد کیا گیا۔

بروز اتوار صبح 10 تا 4 کے درمیان کثیر تعداد میں مُسلم طالبات اور السلامی  بہنوں نے سیمنار سے استفادہ  کیا

مقرر خصوصی ڈاکٹر تنویر اورنگ اباد نے رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا کی مُسلم لڑکیوں کو اسلامی افکار  مضبوطی سے تھامنے اور  اسلامی بنیادوں پر اپنے آپ کو اور سماج ڈھالنے پر زور دینا چاہیے ساتھ ہی نسل نو کی  تربیت کی ذمےداری پر خصوصی توجّہ دینی چاہیے ۔

اسی کے ساتھ 

 سیرتِ طیبہ پر ہوئے مضمون نویسی مقابلے کے انعامات بھی تقسیمِ کئے گئے ۔ جن میں 

اول انعام کشف ناصر خان کو نقد پانچ ہزار 

دوم انعام شہوستا تہذیب عقیل احمد نقد تین ہزار 

سوم انعام تقدیس فاطمہ گلاب شیخ کو دو ہزار روپیے سے نوازا گیا 

ساتھ ہی دیگر شرکاء مقابلہ کو سرٹیفکیٹ،بک ،پین اور اعزازی انعامات دیے گئے 

پروگرام کی کامیابی کے لئے عتیق احمد ،شکیل خان ،ابراہیم شیخ و وحدت اسلامی کے مقامی کارکنان نے محنت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages