src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 20 اکتوبر، 2024

 





مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 :
 بی جے پی نے 99 امیدواروں کی  پہلی فہرست جاری کی. 



ممبئی : بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں 71 پرانے ایم ایل ایز کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اور ریاستی بی جے پی صدر چندر شیکھر باونکولے سمیت 13 خواتین امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے لیے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست ظاہر کرکے بی جے پی نے ریاست میں دیگر پارٹیوں سے بازی مار لی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمراں اتحاد مہایوتی میں سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے۔

بی جے پی کی اتحادی جماعتوں شیوسینا (شندے) اور این سی پی (اجیت) کے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی پیر تک جاری ہونے کا امکان ہے، جب کہ اپوزیشن اتحاد مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی کی فہرست میں 99 ناموں میں سے 71 موجودہ ایم ایل ایز کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ 28 نئے نام ہیں۔ توقع ہے کہ بی جے پی 155 سے 160 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔
جن لوگوں کو ٹکٹ ملا ہے، ان میں پارٹی نے چھٹی بار نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کو اسمبلی ٹکٹ دیا ہے۔ ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے، وزیر گریش مہاجن، سدھیر منگنٹیوار، رویندر چوہان، منگل پربھات لودھا، اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر، چندرکانت دادا پاٹل اور رادھا کرشن وکھے پاٹل کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
بی جے پی لیڈران کے بچوں اور خاندان والوں کی بڑی تعداد کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک نام سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کی بیٹی شری جیا چوہان کا ہے جنہوں نے کانگریس چھوڑ دی۔ اشوک چوہان مراٹھواڑہ کے بڑے مراٹھا لیڈر ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہیں راجیہ سبھا کی رکنیت دی گئی ہے۔ ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی ونود شیلار کو بھی ملاڈ ویسٹ حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کلیان ایسٹ کے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کی بیوی سولھا گائیکواڑ، جنہوں نے پولس اسٹیشن میں جاکر فائرنگ کی تھی، کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کونکن کی کنکاولی سیٹ سے سینئر لیڈر نارائن رانے کے ایم ایل اے بیٹے نتیش رانے کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔ نارائن رانے کے بڑے بیٹے نیلیش رانے کو شیو سینا (شندے) سے ٹکٹ ملنے کی امید ہے۔
حالیہ لوک سبھا انتخابات میں، بی جے پی نے ریاستی حکومت کے وزیر سدھیر منگنٹیوار اور ممبئی کے ملنڈ علاقے سے ایم ایل اے مہر کوٹیچا کو لوک سبھا الیکشن میں میدان میں اتارا تھا، لیکن وہ جیت نہیں سکے تھے۔ اب اسمبلی انتخابات میں ان کی امیدواری برقرار رکھی گئی ہے۔ پہلی فہرست میں ودربھ کے 23، شمالی مہاراشٹر کے 19، مراٹھواڑہ کے 16، ممبئی کے 14 اور کوکن کے دو نام شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages