src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اے آئی ایم آئی ایم جلگاؤں ضلع پارٹی ورکرز میٹنگ کا انعقاد۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 13 اکتوبر، 2024

اے آئی ایم آئی ایم جلگاؤں ضلع پارٹی ورکرز میٹنگ کا انعقاد۔

 




اے آئی ایم آئی ایم  جلگاؤں ضلع پارٹی ورکرز میٹنگ کا انعقاد۔



جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)ایم آئی ایم پارٹی ورکرز نے جلگاؤں شہر اسمبلی الیکشن کے لیے ضلع صدر احمد شیخ کی امید واری کی مانگ کیں۔12  اکتوبر, 2024 بروز سنیچر کو جلگاؤں شہر کے پترکار بھون میں AIMIM جلگاؤں ضلع پارٹی ورکرز میٹنگ کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں پورے 15 تعلقوں کے شہر و تعلقہ صدور نے یک زبان ہوکر ریاستی صدر امتیاز جلیل  سے تحریری شکل میں جلگاؤں شہر اسمبلی الیکشن کے لیے احمد شیخ سر کی نمائندگی کی مانگ کیں۔  میٹنگ کی صدارت ضلع صدر احمد شیخ نے کی۔ میٹنگ میں دوسرے اسمبلی حلقوں سے جن لوگوں نے امیدواری فارم داخل کیے ہیں ان کے ناموں پر بھی غور و خوض کیا گیا اور اگلی کاروائی کے لیے تعلقہ صدور کو ذمہ داری سونپی گئی۔ میٹنگ میں شمالی مہاراشٹر کے کارگزار صدر سید رفعت حسین اور جلگاؤں ضلع نگراں خالد سعید شیخ (دھولیہ)  نے بذریعہ موبائل فون پارٹی ورکرز کی رہنمائی کیں۔ اس موقعہ پر  اشرف تڑوی، جناب فہیم شیخ،  ایڈوکیٹ سلیم شیخ،  صابر خان، مختار قریشی،  ڈاکٹر عقیل شیخ،  شاکر شیخ، جناب ریاض باغبان،  حاجی سعید شیخ، ڈاکٹر مدثر شیخ،  عمران شیخ،  نظیر شیخ،  ادریس خان،  واصف علی سید اور دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدارتی کلمات میں ضلع صدر احمد حسین شیخ نے تمام پارٹی ورکرز کی حوصلہ افزائی کی اور مجلس کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages