src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کسی چور کو وقف زمین پر ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے: مفتی ہارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 25 ستمبر، 2024

کسی چور کو وقف زمین پر ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے: مفتی ہارون ندوی

 




کسی چور کو وقف زمین پر ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے: مفتی ہارون ندوی



یہ صرف توجہ ہٹانے، تصادم اور فساد پھیلانے کی سازش ہے: محب اللہ ندوی




وقف کا مالک صرف اللہ ہے، ہم اللہ کی زمین پر کسی کی بری نظر برداشت نہیں کریں گے، اس چور حکومت نے ملک کی بہت سی جائیدادیں بیچ دی ہیں، اب اس کی بری نظر ہماری وقف املاک اور زمینوں پر ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اور یہ صرف ہمارا نہیں ہے، آہستہ آہستہ سکھ، عیسائی، پارسی سب کے وقف کو بھی شامل کیا جائے گا، اس لیے آج ہم سب کو مل کر لڑنا ہے اور اس دھوکے باز، چور حکومت کا صفایا کرنا ہے، پارگے لانس، پونے میں جمعیۃ علماء کے عظیم الشان اجلاس میں ملک کے ایک مشہور بیباک مقرّر ، جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر مفتی ہارون ندوی نے واضح طور پر کہا کہ یہ انگریزوں کی گھناؤنی سازش کی طرح مودی سرکار بھی  لڑاو اور راج کرو کی مذموم پالیسی پر عمل کر رھی ھے ،جسے اب روکا جا رہا ہے ملک کے ہندو بھائیوں نے بھی سمجھ لیا ہے کہ یہ ناپاک حرکت ھے اِسکو ابھی روکنا ضروری ھے ، یہ شاندار کانفرنس حضرت قاری محمد ادریس صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی۔ جس میں رکن پارلیمنٹ اور وقف جے پی سی کمیٹی کے رکن حضرت مولانا محب اللہ صاحب ندوی بھی تشریف لائے تھے، آپ نے وقف کی اہمیت اور اس کے تحفظ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک گھناؤنی سازش ہے، بی جے پی نے ملک کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ 10 سال میں فسادات، یہ بھی تقسیم اور لڑانے کی سازش ہے جسے ہم سب مل کر کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ندوی صاحب نے آزادی اور تقسیم کی تاریخ بتائی اور ملک کو بچانے کی اپیل کی کیونکہ ملک کو پھر سے غلامی کی سمت لے جانے کی کوشش ہے ، پھر وہی نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے اور ملک کے عوام کو مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں اچھے کام کرنے والے، سماجی خدمت اور انسانی خدمت کرنے والوں کو ٹرافی، گلدستہ اور شال دے کر اُنکی بھی عزت افزائی کی گئی ،اُنکو مبارکبادی اور دعائیں بھی دی گئیں۔

اس پروگرام میں تمام مذاہب کے مذہبی رہنما ، ہندو اور مسلمانوں کی بڑی تعداد ایک ساتھ نظر آئی، کونڈوا کے پی آئی اور سیاسی سماجی لوگ بھی اسٹیج پر موجود تھے اور شہر کے علمائے کرام اور مساجد کے اماموں نے بھی شرکت کی۔

جمعیۃ علماء پونے کے صدر قاری ادریس صاحب نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے کام کا ذکر کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا،

اس شاندار کامیاب پروگرام کو حافظ ڈاکٹر شعیب انصاری نے ترتیب دیا،نظامت کی اور محمد یوسف ذکاتی جنرل سکریٹری نے رسم شکریہ ادا کیا۔ جمعیت علماء پونہ کے تمام اراکین کی محنتوں سے یہ جلسہ بہت کامیاب رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages