مولانا سہیل ندوی جمعیت علماء مرہٹواڑہ کے چوتھی مرتبہ نائب صدر منتخب
جالنہ جمعیت علماء ارشد مدنی مہاراشٹر کے جہاں پچھلے دنوں اضلاع کے انتخابات کا سلسلہ جاری تھا وہیں گذشتہ روز 23 ستمبر کو پربھنی
میں علاقہ مرہٹواڑہ کے عہدے داران کا انتخاب -جو اپنی نوعیت کا اہم انتخاب تھا وہ گولڈن فنکشن ہال میں حافظ مسعود صاحب حسامی صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس کے مشاہد اور انتخابی افسر مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر اور محترم مولانا محمد اشتیاق صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء مہاراشٹر تھے ، نیز مرہٹواڑہ کے آٹھوں اضلاع کے ارکان منتظمہ سینکڑوں کی تعداد موجود تھے ان کے تائید و حمایت سے جہاں اور عہدیداران کو منتخب کیا گیا وہیں مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی جالنہ کو ان کی اپنی سابقہ تعلیمی ملی اصلاحی اور ملی و سماجی حسن خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نام کی تجویز پر سب ارکان منتظمہ نے انہیں چوتھی مرتبہ نائب صدر اول کے جلیل القدر عہدے کی مکمل اکثریت کے ساتھ تائید و حمایت کی جس کی بنیاد صدر محترم اور مشاہد و نگران و مشاہد انتخاب افسر نے انہیں نائب صدر اول کے عہدے پر فائز ہوئے کا اعلان کیا ،
اس کی خبر ملتے ہی پورے علاقے مرہٹواڑہ میں خصوصاً مولانا کے متعلقین اور دوست و احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سب نے انہیں مبارکبادی دی اور اپنے دلی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،
مولانا ندوی نے اپنے اس عہدے پر فائز کئے جانے پر یوں کہا کہ ہم جو عظیم جماعت سے وابسطہ ہیں وہ جمعیۃعلماء ہند اکابرین امت کی وہ تاریخ سازجماعت ہے جس نے ہردورمیں ملت کی قیادت کافریضہ انجام دیاہے،تاحال جمعیۃ علماء ہند کی جدوجہد مختلف سطحوں اور متعدد میدانوں میں مسلسل جاری ہے۔ جس کی ایک طویل فہرست ہے۔ مجھے میرے رفقاء نے مجھ ناچیز پر اعتماد و حسن ظن کرتے ہوئے اپنی تائید و حمایت سے جو جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے ذمّہ داری دی ہے انشاءاللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اللہ ربّ العزت اس معاملے میں ہماری مدد فرمائے ،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں