لاڈلی بہن یوجنا : 6 ستمبر کو 17 واں GR جاری
لاڈلی بہن یوجنا کا پورٹل بند
نئے GR کے مطابق صرف آنگن واڑی سیویکا فارم بھرنے کیلئے مقرر
سماجوادی پارٹی صدر و مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد نے پریس ریلیز جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم سرکار کی جانب سے عوام کو ملنے والی سہولتوں پر پوری نظر رکھتے ہیں، محکمہ یا محکمہ سے منسلک آفیسران سے رابطہ میں رہتے ہیں تاکہ عوام کو ملنے والی سرکاری سہولت سے ہم اپڈیٹ رہتے ہوئے عوام کی مکمل رہنمائی کرسکے. سرکار کی جانب سے 28 جون کو جاری ہوئی وزیر اعلیٰ کی لاڈلی بہن یوجنا جس میں خواتین کو ہر ماہ 1500 روپیہ دینے کا اعلان ریاستی سرکار نے کیا. اس اسکیم کی مکمل معلومات لے کر شہر مالیگاؤں میں سب سے پہلے سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڑ پر رہنمائی کیندر بنا کر ہزاروں کی تعداد میں خواتین کے فارم بھرنے کا کام کئے اور مکمل فارم کی منظوری ہوئی اور لوگوں کے بینک کھاتوں میں رقم بھی آگئی، اس اسکیم سے متعلق سرکار نے 15 مرتبہ GR جاری کیا جس کی معلومات ہم رکھتے ہوئے رابطہ آفس پر آنے والی خواتین کی رہنمائی کرتے رہے.
6 ستمبر کو لاڈلی بہن یوجنا کا 2 GR جاری ہوا یاد رہے یہ کل ملا کر لاڈلی بہن یوجنا میں 17 مرتبہ جی آر جاری ہوچکا ہے. 6 ستمبر کے جاری کردہ 2 جی آر میں سے پہلے جی آر میں سرکار کی جانب سے تقسیم کی گئی رقومات کی تفصیل ہے تو دوسرے GR میں اہم معلومات یہ دی گئی کہ اب صرف آنگن واڑی سیویکا کے ذریعے ہی فارم قبول کئے جائے گے، بقیہ ذرائع کو بند کردیا گیا ہے. پہلے ناری شکتی ایپ کو بند کیا گیا پھر مکھیہ منتری لاڈلی بہن یوجنا نام سے پورٹل پر فارم بھرا جا رہا تھا اس پورٹل کو بھی 6 ستمبر کو بند کر دیا گیا. اسی کے ساتھ 6 ستمبر سے پہلے 11 الگ الگ کیندر سے خواتین اپنے فارم بھرسکتی تھی سرکار نے سب کیندر سے فارم بھرنا بند کردیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ الگ الگ کیندر سے فارم بھرنے سے خواتین کے فارم ریجیکٹ ہونے کی وجہ سے کافی تکالیف کا سامنا کرنا ہڑ رہا تھا، یہ تلاش کرنا مشکل تھا کہ فارم کس کی آئی ڈی سے بھرا گیا تاکہ ریجیکٹ کیا ہوا فارم یا غلط بھرے ہوئے فارم کو درست کرکے دوبارہ بھرا جاسکے، اس لئے مہاراشٹر سرکار نے نئی گائیڈ لائن کے مطابق اب صرف آنگن واڑی کیندر سے سیویکا کو فارم بھرنے کا اہل قرار دیا ہے.
شان ہند نے شہر کی خواتین سے اپیل کی ہیکہ اب تک جن لوگوں نے لاڈلی بہن اسکیم میں فارم نہیں بھرا ہے وہ 30 ستمبر سے قبل اپنے قریب کی آنگن واڑی اسکول میں جا کر آنگن واڑی سیویکا سے اپنے فارم بھروائے. کسی بھی آن لائن دوکان یا ایجنٹ کے چکر نا لگائے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں