src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء ضلع پونے کا انتخاب بحسن وخوبی اختتام پذیر حافظ محمد کفایت اللہ صدر منتخب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 21 ستمبر، 2024

جمعیۃ علماء ضلع پونے کا انتخاب بحسن وخوبی اختتام پذیر حافظ محمد کفایت اللہ صدر منتخب

 





جمعیۃ علماء ضلع پونے کا انتخاب بحسن وخوبی اختتام پذیر

حافظ محمد کفایت اللہ صدر منتخب




بروز اتوار 15 ستمبر 2024 بعد نماز مغرب بمقام دارالعلوم نذیریہ کلوڑ بستی پونے میں جمعیۃ علماء ضلع پونے کی مجلسِ منتظمہ کا اجلاس حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے کی صدارت میں منعقد ہوا، مولانا قاری محمد جہانگیر قاسمی کی تلاوت سے اس اجلاس کا آغاز ہوا، مفتی افروز قاسمی نے بارگاہِ رسالت میں نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا، حافظ محمد علی ملا صدر جمعیۃ علماء سانگلی اور مولانا صدر عالم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سانگلی نے اس اجلاس میں بطور مشاہد شرکت کی، حافظ محمد کفایت اللہ کو با اتفاق رائے آئندہ ٹرم کے لئے صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے منتخب کیا گیا، نائب صدر مولانا شفیق احمد قاسمی، مولانا مجاہد بیتی، شبیر محمود مجاہد، محمد حبیب اللہ شیخ، خازن حفیظ الرحمٰن شیخ، جنرل سکریٹری قاری مبشر احمد، سکریٹری مولانا ظفر قاسمی، مولانا جاوید ندوی، مولانا عاقل مظاہری، محمد سراج انصاری، محمد کوثر شیخ، مولانا جہانگیر قاسمی، انیس احمد منیار، حافظ الطاف، محمد ازیف شیخ، ناظم اصلاح معاشرہ مفتی افروز قاسمی، لیگل سکریٹری کے لئے ایڈوکیٹ الف سید جبکہ ترجمان مولانا تنویر احمد قاسمی اور مفتی مسعود صدیقی کو منتخب کیا گیا،مشاہد حافظ محمد علی ملا صدر جمعیۃ علماء سانگلی نے جمعیۃ علماء کی خدمات کو پیش کیا، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری نے گذشتہ ٹرم کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی، مولانا شفیق احمد قاسمی، شبیر محمود مجاہد، مفتی افروز قاسمی، مولانا تنویر احمد قاسمی، اور مولانا جاوید ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا، اس موقع پر بانی جمعیۃ علماء پونہ مجاہد آزادی علامہ نذیر احمد رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا، مشاہد مولانا صدر عالم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سانگلی کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا، مولانا مجاہد بیتی نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس اجلاس میں حاجی رئیس احمد گوڑیکٹ، سمیر عرب، حافظ معین الدین، عبدالقادر خان، آصف خان، عظمت علی خان کے علاوہ سبھی ارکان منتظمہ جمعیۃ علماء ضلع پونے نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages