src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "اوزون پرت کی حفاظت اصل میں نوح انسانی کی حفاظت ہے" تنویر جہاں شیخ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 21 ستمبر، 2024

"اوزون پرت کی حفاظت اصل میں نوح انسانی کی حفاظت ہے" تنویر جہاں شیخ۔





"اوزون پرت کی حفاظت اصل میں نوح انسانی کی حفاظت ہے" تنویر جہاں شیخ۔ 




جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)انجمن خدمت خلق،  کے زیر انتظام جاری کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں عالمی اوزون دن کے موقع پر "اوزون پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ"  اور"  پوسٹر میکینگ "کا انعقاد کیاگیا ۔ اس موقع پر ذاکر شاہ، نازیہ شیخ، جمیلہ خان، مظہر الدین شیخ اور شکیلہ شیخ موجود تھے  صدر معلمہ  نے اپنے صدارتی خطبے میں  اساتذہ اور طلباء کو رہنمائی کرتے ہوئے اوزون ڈے کی اہمیت سمجھا تے ہوئے کہا کہ کس طرح اوزون کی تہہ کا موضوع مزید اعلی تعلیم اور تحفظ انسانی میں اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ اوزون کے تحفظ کا مطلب اصل میں پوری نسل نوع انسانی کی حفاظت ہے ،  ذاکر شاہ سر نے بھی اوزون  دن سے متعلق  اظہار خیال  کیا  اس موقعے پر پوسٹر مقابلہ میں کلاس پنجم   تا  دہم جماعت کی کل 13 طالبات نے شرکت کی اور ان  کے ذریعے پیغام دیا کہ اوزون کی تہہ میں سوراخ کیسے بنتے ہیں اور ہم  اوزون کی تہہ کی حفاظت کیسے کرسکتے ہے ۔ اوزون کے بارے میں آگاہ کرنے والے پوسٹر  مقابلہ میں  اول مقام مصبا ح سکندر کھاٹک  اور نمیرہ شیخ حفیظ نے حاصل کیا تو دوسرا مقام البیرا مفضظ الاسلام اور زویا زبیر خان نے حاصل کیا تو تیسرا مقام فاطمہ باغبان اور مریم شیخ نے حاصل کیا  مقابلے کا انعقاد  شعبہ سائنس کی جانب سے کیا گیا نظامت ثمینہ پروین شیخ نے کی رسم شکریہ  عمران خان نے اداکیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages