src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں منشیات، سٹہ اور جوئے کے کاروبار کے خلاف زبردست احتجاجی مارچ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 22 اگست، 2024

جلگاؤں میں منشیات، سٹہ اور جوئے کے کاروبار کے خلاف زبردست احتجاجی مارچ

 





جلگاؤں میں منشیات، سٹہ اور جوئے کے کاروبار کے خلاف زبردست  احتجاجی مارچ




 مفتی ہارون کی قیادت میں خواتین، نوجوان اور ذمہ داران ایس پی آفس پہنچے۔




جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کی مضافاتی نو آبادی  پمپرالہ، ہڈکو، خواجہ نگری، آزاد نگر میں بڑی تعداد میں جوا،سٹہ اور زہریلی شراب کا جان لیوا کاروبار پولیس کی ناک کے نیچے بڑی ہمت سے کاروباری چلا رہے ہیں، اسکولوں، مدرسوں، مساجد کے سامنے سب کچھ ہوتا ہے۔ معصوم بچے بہت بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، نسلوں کی تباہی کا پورا امکان ہے،اِس زہریلے کاروبار کے تاجروں کے سر پر مضبوط سياسی ہاتھ ہیں جس کی وجہ سے وہ بغیر کسی خوف کے پیسہ کما رہے ہیں،دھوم سے بے خوف ہوکر کاروبار کر رہے ہیں ،لیکن آج 200 خواتین اور نوجوان ذمہ دار غصّے کی حالت میں علاقے کے چار میونسپل کونسلر اور پوری سوسائٹی مفتی محمد ہارون ندوی کی قیادت میں ایک زبردست عوامی احتجاجی مارچ کے ساتھ ایس پی آفس پہنچے اور سارا معاملہ ڈی وائی ایس پی، ایس پی صاحب کو تفصیل سے بتایا، اور کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے بڑا رسپانس دیا، فوری طور پراُس علاقے کے متعلقہ افسران سے بات کی، جس پر مفتی صاحب، کلبھوشن دادا اور وفد نے ایس پی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔  ڈی وائی ایس پی صاحب نے بھی خواتین سے بات کی اور سخت کارروائی کا یقین دلایا۔

 اس وقت مفتی محمد ہارون ندوی، سابق  ڈپٹی میئر کلبھوشن پاٹل،سابق کارپوریٹر سریش سوناونے، سابق کارپوریٹر حسینہ بی، سماجی کارکن اتل باری،سماجی کارکن آصف شیخ , وجے نکم،  ونود نکم ، زین الدین سلیم الدین شیخ ، رئیس شیخ، محمد نور شیخ، اکبر صاحب،اکرم دیشمکھ اور علاقہ کے ساکنین کثیر تعداد موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages