بی وائے شاہ اردو پرائمری اسکول میں یوم آزادی کے موقعے پر پرچم کشائی
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن مسلم شاہ برادری جلگاؤں کے ذیر انصرام جاری ۔بی وائے شاہ اردو پرائمری اسکول میں 15 اگست کے موقع پر ڈاکٹر شریف شاہ کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی ۔صدارت صدر انجمن مسلم شاہ برادری شاخ جلگاؤں کے صدر حاجی صادق محمود شاہ نے فرمائی ۔
اس موقع پر حاجی عقیل محمود شاہ ، حاجی شکیل شاہ ، ڈاکٹر اعجاز شاہ ، مشتاق شاہ ، افضل ، زاہد شاہ، حاجی عابد شاہ، نعیم عقیل شاہ ، حنیف شاہ ، عتیق رفیق شاہ ، نعیم شفیع اللہ شاہ ، اخلاق شاہ ، عقیل شاہ و دیگر مہمان موجود تھے صدر جلسہ اور انجمن مسلم شاہ برادری جلگاؤں کے صدر صادق محمود شاہ نے یوم آزادی کے موقعے پر رہنمائی کرتے ہوۓ کہا کہ جب آپ تعلیم حاصل کرتے ہو تو آپ میں ذمہ داری ہوتی ہے کہ آپ ایک بیدار شہری بنے اور ملک کی سالمیت ، قومی ایکتا کا تحفظ کریں ۔ پروگرام میں بچوں نے یوم آزادی سےمتعلق تقاریر اور گیت پیش کیے ۔ نظامت کے فرائض اشفاق سر نے انجام دیے رسم شکریہ صدر مدرس سید ذاکر علی نے ادا کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں