راشٹروادی (شرد پوار گٹ) دفتر میں پرچم کشائی و نو منتخبان کا اعزاز ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
شہر کے این سی پی (شرد پوار گٹ) کے دفتر میں جشن یوم آزادی کے موقع پر سابق وزیر سرپرست ضلع جلگاؤں گلاب راؤ دیوکر کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز ہوۓ عہدیداران کا اعزاز بھی کیا گیا جن میں ضلع صدر پرمود پاٹل،شہر صدر اعجاز عبدالغفار ملک ،وائ ایس مہاجن سر (آفس سیکریٹری) رنکو چودھری(سندھ کھیڑا حلقہ انتخاب) مشتاق بہشتی (جلگاؤں حلقہ انتخاب ٹیچرز سیل) وغیرہ کا گل دیکر اعزاز کیا گیا اس موقع پر پارٹی کی اہم شخصیات رویندر پاٹل راجیش گویر،ولاس پاٹل' اعجاز ملک موجود تھے نظامت وائ ایس مہاجن سر نے کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں