src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 21 اگست، 2024

 



بدلاپور کے ظالم کا سب کے سامنے سر قلم کیا جائے . منیار برادری کا شدید احتجاج



 

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) وطن عزیز بھارت دو کے شہر کولکتہ اور بدلاپور میں حالیہ واقعات  ظلم تشدد اور عصمت دری سے متعلق ہیں۔ جلگاؤں ضلع مسلم منیار برادری نے ان دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات ملک بھر میں اکثر و بیشتر رونما ہوتے رہے رہے ہیں۔ اۓ دن ان میں  اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے ان پر مستقل پابندی لگانے کی اشد ضرورت ہے اس کے لیے مجرموں کو عوامی مقام پر لے جا کر عوام کے سامنے ان کا  سر قلم کر دیا جانا چاہیے ،بالکل اسی طرح جیسے مزہب اسلام کا شرعی قانون ہے معصوم اور  کم عمر نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کو سنگین ترین جرم تصور کیا گیا ہے 

 اس کے علاوہ، اگر کوئی بالغ یا شادی شدہ شخص عصمت دری کرتا ہے، تو اس شخص کو سنگسار کر دیا جاتا ہے۔

اگر جرم چار گواہوں نے دیکھا یا ملزم اعتراف جرم کر لے تو فوری طور پر عوامی مقام پر سب کے سامنے اسے  سزا دی جاتی ہے تاکہ دوسا کوئی  ایسا گناہ کرنے کی ہمت نہ کرے۔

بدلاپور کے لوگوں کا  سڑکوں اور ریلوے ٹریک پر اتر کر احتجاج اور مطالبہ اسی نوعیت کا تھا کہ ظالم  کو فوری طور پر سب کے سامنے پھانسی دی جائے۔

 اسی کی حمایت میں جلگاؤں ضلع منیار برداری کے صدر فاروق شیخ نے درخواست کی ہے کہ حکومت ہند اور مہاراشٹر ریاست کو کم از کم ہماری لاڈلی بہنوں کے لیے ہمارے ہندوستانی نظام انصاف میں ایسی دفعات کو شامل کرنا چاہیۓ جو سخت ہو


اسی مناسبت سے تنظیم وزیر قانون حکومت ہند، اور وزیر اعلٰی مہاراشٹر ریاست کو مکتوب پیش کررہی ہیں۔


ہر معاشرے اور مذہب میں لوگوں کو زندگی بسر کرنے اور منظم رہنے کے لیے اصول و ضوابط ہوتے ہیں شریعت اسلامی معاشرے میں زندگی گزارنے کے لیے اصولوں کا مجموعہ ہے جو پوری دنیا میں اسلامی معاشرے پر حکومت کرتا ہے۔ اگر ہم اس کا کچھ حصہ  اپنے آئین  ہند میں شامل کرلیں اسں کی دوراندیشی کو مان لیں تو یقیناً اس سے ہمارے معاشرے کی خواتین کو  تحفظ حاصل ہوگا اور وہ بھی بےخوف زندگی بسر کریں گیں،ضرورت مند خواتین حصول تعلیم اور روزگار کے لۓ باہر نکلنے سے ہچکچائیں گی نہیں اور اپنی  گھریلوں ذمہ داریاں آسانی سےمکمل کرسکے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages