بیاول شہر میں گستاخ رسول رام گیری مہاراج کے خلاف پولس کودیا میمورنڈم ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
گستاخ رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے خلاف اب عاشقان رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا غصہ بڑھتا جارہا ہے ہر جگہ سے ایک ہی آواز سنائی پڑ رہی ہے گرفتار کرو۔۔۔گرفتار کرو۔۔۔بیاول شہر میں بھی عاشقان رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کے ایک وفد نے پولیس انسپکٹر کو میمورنڈم دیتے ہوۓ مطالبہ کیا کہ دو مذاھب کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے اور قومی یکجہتی کو ٹیس پہنچانے کی کوشش کرنے والے ، پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے رام گیری مہاراج کو فوراً گرفتار کیا جائے قانونی کاروائی کی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے کہ لوگ اس طرح کے امن کے دشمنوں سے عبرت حاصل اور کسی دوسرے مزہب کے خلاف کوئی غلط بیانی یا نازیبا حرکات نا کریں اس موقع پر حکیم شیخ یعقوب ، خلیل شیخ عبدالرشید , عطاء اللہ خان صیف اللہ خان ، عبدالکریم کچی، نوید سید،عبدالکریم منیار ،حکیم الدین علاؤالدین ،سعید رحمان شاہ وغیرہ نے محضر پر دستخط کر محکمہ پولس کو سونپا۔ محکمہ نے قانونی کاروائی کرنے یقین دہانی کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں