src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 19 اگست، 2024

 



رام گیری مہاراج کے خلاف جلگاؤں ضلع میں مقدمہ درج کیا جائے


 مسلم وفد کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو میمورنڈم



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)رام گیری مہاراج  نے نہ صرف حضور اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی بلکہ  تمام مسلمانوں کی عبادت گاہوں ہے،بلکہ پوری دنیائے اسلامی برادری کی توہین کی،اور مزہب اسلام  کو ایک غیر منصفانہ اور جابرانہ مذہب بھی کہا،  اس کے خلاف ابھی تک  کہی بھی کوئی مقدمہ جلگاؤں ضلع کے کسی بھی پولیس اسٹیشن نہیں ہوا اس تعلق سے مسلم کمیونٹی کے ایک وفد نے پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیشور ریڈی سے ملاقات کی اور انہیں ضلع کے باشندوں کے شدید جذبات کی نشان دہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ  ضلع بھر میں سے کم از کم کسی  ایک تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔ 


*پولیس سپرنٹنڈنٹ کی یقین دہانی


پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیشور ریڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملے کا مطالعہ کرنے اور معلومات اکٹھا کرنے کے بعد مناسب قانونی کاروائی کی جائے گی۔

*انڈین کوڈ آف جسٹس کے تحت کارروائی کا مطالبہ*

وفد نے اپنی شکایتی درخواست میں کہا ہے کہ رام گیری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 192، 196، 197، 298، 299، 302، 353 اور 356 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔


*وفد میں شامل*

شکایت کنندہ اور کوآرڈینیٹر جلگاؤں ضلع منیار براداری کے صدر فاروق شیخ، کل جماعتی صدر سید چاند، این سی پی (شرد پوار) کے ضلع صدر مظہر پٹھان، الامداد فاؤنڈیشن کے صدر متین پٹیل، اے یو صیقلگر فاؤنڈیشن کے صدر انور خان، پرہار مہانگر کے صدر یوسف خان، کانگریس آئی کے صدر اور دیگر موجود تھے۔ عرفان شیخ، نیشنلسٹ اجیت دادا گروپ کے میٹروپولیٹن صدر ادریس شیخ، عثمانیہ فاؤنڈیشن کے صدر رفیق شیخ، صیقلگر برادری کے مجاہد خان وغیرہ۔

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages