src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 16 اگست، 2024

 




اپنی عزت و ایمان کی حِفاظت سے بڑی کوئی ڈگری نہیں : مفتی محمد ھارون ندوی


فیض پور میں مسلم کھاٹک برادری کا تعلیمی بیداری پروگرام بیحد کامیاب


 میری بیٹیو !  وہ تعلیم، وہ ڈگری جو ہم اپنی عزت اور ایمان کا سودا کر کے حاصل کرتے ہیں، ایسی تعلیم، ایسی ترقی اور ایسی ڈگریوں کو ہم لات مارتے ہیں، اللہ نے سب سے پہلے ہمیں علم حاصل کرنے کا حکم دیا لیکن یہ بھی کہا کہ وہ علم حاصل کرو جو آپ کو اپنے رب سے جوڑ دے ۔ خدا کے واسطے وہ علم حاصل کرو، میرے بچو ! اچھی طرح پڑھو، اپنا، اپنے والدین کا نام، اپنے معاشرے کا نام روشن کرو، کوئی ایسا کام نہ کرو جس سے تمھارے ماں باپ کی عزت اور تمھارے مذہب، اپنے مذہب، اپنے ماں باپ کی عزت ختم ہو۔ آج آپ کو ماں باپ پڑھنےکا موقع دے رہے ہیں، اس کا صحیح استعمال کریں- وہ ڈگریاں، آپ کی عزت آپ کے ایمان سے بڑھ کر نہیں، اس بات کو ذہن میں رکھیں، یہ والدین اور معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں اور والدین کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی پرورش کا بھی بھرپور خیال رکھیں پروگرام کے صدر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے بیان میں بڑی پیاری نصیحتیں فرمائی، ڈائمنڈ انگلش میڈیم اسکول اور نیٹ کلاسز کے چیئرمین حاجی ہارون ساودہ نے بھی بچوں کو نصیحت کی اور والدین سے کہا کہ وہ اپنی شادیوں اور منگنیوں میں فضول خرچی سے باز رہیں۔ اور اپنے بچوں کی اچھی تعلیم پر پیسہ خرچ کریں ، شہر کی مشہور شخصیت رؤف جناب نے بھی قرآن و حدیث کی روشنی میں تعلیم اور پرورش کی اہمیت پر بات کی ،ڈی این کالج کے پروفیسر ریٹائرڈ میجر راجندر راجپوت نے بچوں کی خُوب حوصلہ افزائی کی۔ بچوں کو تعلیم میں آگے بڑھنے اور ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی، مہمانوں کے خطاب کے بعد دسویں، بارہویں میں میڈیکل اور مختلف شعبوں میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیے گئے اور انہیں تالیوں کی گونج میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر برادری کے قومی صدر صدر مفتی ہارون ندوی، ضلع صدر انور کہاٹک، ظفر ممبر، صادق بھیا، بھساول تعلقہ صدر مشتاق خٹک، فیض پور سٹی صدر ساجد کھٹک، راویر ، رسول پور، ساودہ، بامنود، یاول سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ہنگونہ، بھالود، چناول اور گردونواح کے تمام ذمہ داران موجود تھے، پروگریسو ایجوکیشن کے تحصیل فیض پور کے زونل صدر کلیم انجینئر اور فیض پور کی ایجوکیشن ٹیم اور جنرل باڈی کے تمام ذمہ داران کی محنت رنگ لائی۔ پروگرام بہت کامیاب رہا، مفتی صاحب نے کارکنوں کے حوصلے بلند کیے اور دعائیں دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages