دارالعلوم زکریا جالنہ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا شاندار انعقاد
جالنہ : آج ١٥- اگست بروز جمعرات کو صبح ساڑھے آٹھ بجے دارالعلوم زکریا ران مورتی پھاٹا منٹھا روڈ جالنہ میں جشن یوم آزادی کی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی ، اولا پرچم کشائی کی گئی اس بعد طلباء مدرسہ نے تلاوت قران پاک، نعتیں ، پرجوش، و مؤثر انداز میں تقاریر پیش کیں،
اس کے بعد معزز مہمانان خصوصی میں ایوب خاں صاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ ، مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ ، ایوب صاحب سرپنچ رام مورتی حافظ فیروز صاحب وغیرہ نے اپنے تاثرات جشنِ یوم آزادی کے پس منظر میں رکھے، اور دارالعلوم زکریا جالنہ میں جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کی تعریف کی ،
صدارتی تقریر میں مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی ناظم دارالعلوم زکریا جالنہ نے جنگ آزادی میں ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور ناقابل فراموش جدوجھد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارے بزرگوں نے اس دیش کی آزادی کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں اور اس کی راہ میں طرح طرح کی صعوبتیں جھیلیں تب یہ دیش آزاد ہوا، ان کی اس طویل جدوجھد کے نتیجے میں ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں ،لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہم کماحقہ اپنے اسلاف کی قربانیوں سے ہم واقف نہیں ہے ،
جشن آزادی صرف رسم پرچم کشائی کی حد تک محدود نہیں ہے ، بلکہ وہ ہمارے اسلاف کی وہ امانت ہے جسے ہمیں سنبھال کر رکھنا ہے اور اسے اپنی نسلوں تک پہنچانا ہے تاکہ ہماری نسلیں بھی ہمارے اسلاف کی قربانیوں سے واقف رہیں اور یہ جان سکیں کہ ہماری دوسروں سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہیں ،
ورنہ موجودہ ملک کی جو صورتحال ہے کہ حقیقی مجاہدین آزادی کو نظر انداز کیا جارہاہے اور اب تو یہ حالت ہوگئی ہے کہ مسلمانوں کو ملک دشمن بتایا جارہا ہے ،
مولانا سیّد احسان ندوی صدر مدرس دارالعلوم زکریا نے مدرسہ کی موجودہ تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی و تعمیری ضرورتوں کو ذکر کیا،
مفتی سید نعمان حسینی ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے ، اس تقریب میں شہر جالنہ و اطراف و اکناف کے علماء کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں قابل ذکر الحاج سہیل قادری انجینئر، الحاج سید حبیب صاحب ، محمد شاکر ، محمد ادریس ، مقبول صاحب ، حافظ محمد فیروز ، حافظ محمد نذیر ، ایوب صاحب سرپنچ رام مورتی و دیگر عوام و خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، حافظ محمد سرور استاذ دارالعلوم ، مفتی سید عذیر ندوی مولانا عبداللہ وغیرہ کی کوششوں سے یہ تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں