src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 17 اگست، 2024

 




سماج وادی پارٹی کی میٹنگ جلسے میں تبدیل 

`کئی اہم شخصیات و گروپ نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی` 


کمپاؤنڈ والوں کے کئی کام میں نے کئے. ایک حوالدار نے ایم ایل اے کے سامنے کمپاؤنڈ کے کارپوریٹر کو طمانچہ مارا سماج وادی کے کسی ورکر سے کوئی دادا گیری کرکے تو بتائے : مستقیم ڈگنیٹی


12 نومبر کے وقت ایک حجرے میں تو دوسرا کہیں اور... آجی ماجی دونوں چوڑی پہن کر بل میں گھس گئے. اکیلی میں ہی تھی جو خاتون ہو کر ہمت کے ساتھ مردوں والا کام کیا. : شانِ ہند



        آگرہ روڈ کے شمالی حصے، ٹی ایم ہائی اسکول میں 16 اگست کو رات 8 سے 10 بجے تک میٹنگ منعقد کی گئی. مذکورہ میٹنگ بغیر کسی اعلان و تشہیر کے کافی کامیاب رہی. شمالی حصے کے ورکرس کی معرفت ایک دوسرے کو بولا گیا اور نتیجہ یہ رہا کہ میٹنگ جلسہ میں تبدیل ہوگئی. میٹنگ کی صدارت علاقے کی معروف سماجی شخصیت انیس سرتاج صاحب نے کی. رئیس ستارہ اور ابواللیث انصاری نے جلسہ نما میٹنگ کی نظامت کے فرائض انجام دیئے. توحید انصاری، جاوید انور، اطہر حسین اشرفی صاحبان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. 

عبدالباقی راشن والا، مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند کے ہاتھوں سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والی کئی شخصیات اور گروپ کا خیر مقدم کیا گیا. خصوصی طور پر عتیق محمد حسین (سابق کاؤنسلر)، محمد حفیظ کے علاوہ مختلف گروپ کے سینکڑوں نوجوانوں نے سماج وادی پارٹی میں شموليت اختیار کی. 

       مستقیم ڈِگنیٹی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا. ساتھ ہی میٹنگ میں شریک ہزاروں افراد کے مجمع کو دیکھ کر کہا کہ یہ میٹنگ تھی جو اب جلسہ میں تبدیل ہوگئی اور یہ مجمع بتا رہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کی یہ لہر آگرہ روڈ کے شمالی حصہ سے ہوتے ہوئے شہر کے جنوبی حصے تک جائے گی. موصوف نے حاضرین سے کہا کہ میں یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ مہاراشٹر میں سب سے پہلے سماج وادی پارٹی کی اُمیدوار شان ہند نہال احمد کی اُمیدواری کا اعلان عنقریب ہوگا. مستقیم ڈِگنیٹی موجودہ اور سابق رکن اسمبلی پر جم کر برسے. اسی کے ساتھ کمپاؤنڈ والوں کے تعلق سے کہا کہ کمپاؤنڈ والوں کے بہت سارے سیاسی، ذاتی کام میں نے کئے نہ کہ آمدار نے. پھر چاہے وہ سائزنگ کے کام ہو یا کوئی اور کام. موجودہ آمدار نے آج تک کمپاؤنڈ والوں کا بھی ساتھ نہیں دیا حتیٰ کہ ایم ایل اے کے سامنے کمپاؤنڈ کے کارپوریٹر کو ایک حوالدار نے تھپڑ مارا اور آمدار کچھ کرنے سے بے بس رہے. جس کے خلاف کمپاؤنڈ سے مفتی صاحب کے فوٹو والا بینر پوسٹر راتوں رات پھاڑ دیا گیا. اسی کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کسی بھی ورکر، ذمہ دار کو کو دھمکی دینے یا دادا گیری کرنے کی جسارت کرنے والوں منہ توڑ جواب دیا جائے گا. شہریان بالخصوص سماجی شخصیت جو کسی بھی پارٹی کے ہو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں. ہم اس شہر سے ڈرانے دھمکانے کی گندی سیاست کو ختم کریں گے. 

     شانِ ہند تقریر کیلئے مائک پر آئیں تو مجمع جھوم اُٹھا. "جانشین نہال احمد زندہ باد، ہماری ایم ایل اے، جانباز لیڈر زندہ باد" کے نعروں سے شانِ ہند کا استقبال کیا گیا. شانِ ہند نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے عوامی سیلاب دیکھ کر یہ احساس ہورہا ہے کہ میں واقعی نہال احمد کے گڑھ میں ہوں. شانِ ہند کی دہاڑ سے مجمع جوش میں آگیا. سماج وادی صدر نے اپنی تقریر میں شیخ آصف کو گھیرتے ہوئے کہا کہ جب 12 نومبر کا معاملہ ہوا شہر سہما ہوا تھا. تب شیخ آصف پتہ نہیں کون سی بل میں تھے اور آج جب پستول معاملہ میں اپنے خاندان پر مصیبت آئی تو اجیت دادا پوار کے قدموں میں جا گرے اور آزاد امیدوار کے نام پر بی جے پی کی حصہ دار اجیت پوار کی معرفت آصف شیخ رشید نے بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا. اسی کے ساتھ گذشتہ دنوں ویجاپور میں رسول پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے سادھو کے ساتھ آج ریاست کے وزیر اعلیٰ شندے فوٹو کھنچاتے ہوئے نظر آئے. ہاں یہ وہی شندے ہے جس کے بارے میں ہمارے موجودہ آمدار صاحب کہتے ہیں کہ شندے مجھ سے بہت محبت کرتا ہے. شان ہند نے کہا کہ مفتی صاحب آپ اپنے سے محبت کرنے والے شخص سے کہو کہ جس اعلیٰ شخصیت سے پورا عالم محبت کرتا ہے، اُس نبی آخر الزماں کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے سادھو کے خلاف کارروائی کریں. اُس کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں مگر ایسا نہیں ہوگا کیونکہ کہ ہمارے آمدار کا منہ نہیں کھلے گا. شانِ ہند نے مزید کہا کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں سابق اور موجودہ آمدار کی ملی جوڑ فرقہ پرستوں سے تعلق شہر کے سامنے عیاں ہے. آپ لوگ مجھے موقع دیں میں وعدہ کرتی ہوں کہ اس شہر میں تعلیم، روزگار، تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کروں گی. 

       انیس سرتاج صاحب جو میٹنگ کی صدارت فرما رہے تھے، صدر موصوف نے صدارتی خطبہ میں پارٹی میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں کا ازالہ اپنی زندگی میں ہی کر لینا چاہیئے اسی لئے 2019 اسمبلی الیکشن میں ہم سے جو غلطی ہوئی اس کا ازالہ کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی الیکشن میں ہمیں شانِ ہند کی جیت کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہے. 

       اس میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران سمیت ورکرس و آگرہ روڈ کے شمالی حصہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages