حجن کلثوم بی اردو ہائی اسکول بھالود میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ابن کلثوم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جاری حجن کلثوم اردو ہائی اسکول بھالود تعلقہ بیاول ایک چھوٹا سا قصبہ جو کوہ ست پوڑہ کے دامن میں اردو کی شمع کو جلانے رکھنے کی تگ ودو میں مصروف ہے یہاں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی ڈاکٹر مصطفے خان عرف صادق خان (رکن سوسائٹی) کے دست مبارک سے کی گئی۔اس کے بعدطلباء نےتقاریر وقومی گیت پیش کئے ۔ مہمان خصوصی کے طور پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر صابر خان حاجی شمشیر خان، سیکریٹری جابر خان حاجی شمشیر خان رکن اسماعیل خان ظفراللہ خان، مناف خان واحد خان گاؤں کی مسجدکے امام وخطیب حافظ جلیس احمد صاحب، ایوب ، بشیر خان مستری، الطاف ، شیخ ظہور پنجاری ، مسلم پنچ کمیٹی کے نائب صدر سیّد عبد السلام سیٹھ ، مسلم پنچ کمیٹی کے رکن شکیل خان ، شعیب خان ، محسن بھائی، اور دیگر ذمہ داران موجود رہے ۔ اس موقع پر صدر مدرس عمران خان نے طلبہ وطالبات کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور ملک کو آزاد کرنے والے قومی راہنماؤں کے متعلق معلومات دی ۔ اختتامی خطبہ میں سیکریٹری جابر خان نے اسکول میں منعقد ہونے والی تمام سرگرمیوں اور یوم آزادی کے لئے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور اسکول کی ترقی کے لئے تمام شرکائے جلسہ سے گزارش کی۔نظامت نور الہدا فاروقی نے کی۔ محسن کچی نے رسم شکریہ ادا کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں