جمعیت علماء جالنہ نے شان رسالت میں مہنت راج گیری مہاراج کی گستاخی پرصدائے احتجاج بلند کیا
"گستاخ رسول کو گرفتار کرکے سخت سزا دیجائے"
جالنہ ( پریس ریلیز ) جمعیۃ علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نےگنگا گری سنستھان گوداوری دھام مٹھ کے مہنت رام گری مہاراج نے اپنی فرقہ وارانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی شان میں گستاخی کی ہےاور ان کی سیرت و زندگی کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ان کی توہین و تنقیص کی ہے ،جس سے اسلام اور مسلمانوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہونچی ہے ،
اس دریدہ دہن نے انتہائی شرمناک اور انسانیت سے گری حرکت کی ہے ،
اس گستاخانہ بیان سے ریاست بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے رام گری مہاراج کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نبیٔ پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے رام گری مہاراج کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لے، تاکہ کوئی دوسرا اس قسم کی جرأت نہ کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلمان حضور ﷺکی شان میں گستاخی کو ہر گزبرداشت نہیں کر سکتے، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہچائے ، جمعیت علماء یہ سمجھتی ہے کہ ایسی بیان بازی کا مقصد ہندوؤں اورمسلمانوں میں درار ڈالنا ہوتا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کے لئے دانستہ طور پر یہ حرکت کی گئی ہے ،
ہم حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھے اور اس سلسلے میں سخت سے سخت کاروائی کرے۔
جمعیت علماء کے دیگر ذمّہ داران مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء ، محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری ، محمد افتخار الدین نے مہا راشٹر کےلوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے اور اپیل کی ہے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ، فرقہ پرست عناصر جان بوجھ کر اس قسم کی نازیبا حرکتیں کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرکے روڈ پر لانا چاہ رہے ہیں ، مسلمان ان کی سازشوں سے ہو شیار رہیں اور پرامن طریقہ سے احتجاج بلند کریں ،گستاخ رسول کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اپنے علاقے کے تھانوں میں میں ایف آئی آر درج کرائیں ،
ایسی اپیل مزید ایوب خاں جنرل سیکریٹری ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی ، محمد افتخار الدین ، مولانا سیّد احسان ندوی ، ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی ، مولانا عبد العلیم اشاعتی ، محمد قاسم اعجاز صدیقی ، مفتی سید نعمان ندوی ، الحاج محمد احتشام الدین باغبان ، حافظ عبد السلام قریشی ، الحاج محمد سلیم باوا، حافظ محمد ایوب انصاری ، ڈاکٹر محمد جمعہ خان ، الحاج سید حبیب محمد سلیم انصاری وغیرہ نے کی ہے ، ایسی خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے ،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں