قرآنی مذکورہ نباتات کی تصویری نمائش۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)ا یچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں نیشنل سروس اسکیم یونٹ کی طرف سے 'قرآن پاک میں مذکورہ ' نباتات اور ان کی اہمیت' پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام آفیسر ڈاکٹر تنویر خان نے تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں بیش بہا نعمتوں سے سرفراز کیا ہے کائنات کی ہر شۓ انسان کے لۓ کارآمد ہے بس انسان کو اسے جانچنے پرکھنے کی ضرورت ہے اسی مقصد کے تحت اس نمائش کا انعقاد کیاگیا ہے جن نباتات کا خود اللہ نے اپنی کتاب میں تذکرہ کیا ہے لہذہ ہمیں اس بات پر فخر ہوناچاہیے کہ اگر ہم ان کا صحیح طریقہ سے استعمال کرتے ہیں تو ہر طرح منافع ہی منافع ہے افتتاح پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے کیا ممتحن کے فرائض ڈاکٹر شیخ حافظ اور پروفیسر مزمل قاضی نے انجام دۓ۔ نمائش میں 42 طلباء نے کل 27 تصاویر کے ذریعے کھجور، مسواک، انجیر، بور، زیتون، انار، کیلا، کھیرا، دودھ کا دانہ، سرسوں، سبزہ، جقم، انگور، تلسی، منسلوا، ببول، مہندی، کافور کو پیش کیا۔ ، ادرک، لہسن، پیاز، کلونجی وغیرہ پودوں کی مذہبی، طبی اور سائنسی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا
اس موقع آرٹس فیکلٹی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر یوسف پٹیل، ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر امین قاضی، ڈاکٹر راجیش بھامرے، ڈاکٹر سداشیو ڈاپکے، ڈاکٹر مستقیم، ڈاکٹر اختر شاہ، پروفیسر ساجد ملک، پروفیسر عمر خان، ڈاکٹر شبانہ کھاٹک، ڈاکٹر کلکرنی، نسرین خان، امرین شیخ، طلباء اور غیر تدریسی عملہ موجود تھے۔ نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کی۔شعبہ کی ویمنز پروگرام آفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم نے شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں