src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 اگست، 2024


 



ناندورہ سیرت کمیٹی کی جانب سے رام گیری مہاراج کا آپﷺکی شان میں  توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر مسلمانوں کے کاروبار مکمل بند




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)  جیسا کہ ہی معمول ہی بنتا جارہاہے کہ  ملک بھر میں بار بار مسلم اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنانا اور اس   کے خلاف نفرت پیدا کرنا، مسلم اقلیتی طبقہ کو سڑکوں پر لانے، دین اسلام اور پیغمبر اسلام  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر اعتراضات کرنا، اور سیاسی روٹیاں سینکنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا‌ یہ ایک ایسا کام ہے جو ملک بھر میں ہمیشہ سے ہوتا چلا آرہا ہے گزشتہ ہفتے شیطان صفت رام گیری مہاراج نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف  نازیبا الفاظ استعمال کۓ تھے۔اسی شیطان مردود مہاراج اور اس کی غلط بیانی کی تائید کرنے والے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلٰی ایکناتھ شیندے کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے ناندورہ شہر ضلع بلڈانہ میں مسلمانوں نے اپنےکاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا اس  احتجاجی بند میں گروسری اسٹور، مٹن مارکیٹ، چکن مارکیٹ، آٹو رکشا یونین، فروٹ مارکیٹ، آٹو موبائل، موٹر وہیکل گیراج، موٹر سائیکل گیراج، کپڑے کی دکانیں، ڈرائی فروٹس، ہمال یونین، کاٹن مارکیٹ ہمال یونین، رکشہ ڈرائیوروں، تعمیراتی مزدوروں اور ریٹیل و ہول سیل تاجروں نے مکمل طور پر بند کا ساتھ دے کر اپنا احتجاج و غصہ درج کیا اسی کے  ساتھ مسلم والدین نے اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیج کر احتجاج  درج کیا۔اس احتجاجی بند کو کامیاب کرنے کے لۓ سبھی مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages