src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 اگست، 2024

 بھیونڈی میں گجرات اے ٹی ایس کی کامیاب چھاپہ مار کاروائی 


800 کروڑ روپے کی منشیات ضبط . دو ملزمین پولیس کے شکنجے میں 



 بھیونڈی (وفا ناہید) گجرات اے ٹی ایس نے 800 کروڑ روپے کی ایم ڈی ڈرگز ضبط کی ہے۔ اے ٹی ایس نے گزشتہ ماہ 18 جولائی کو سورت میں منشیات کی ایک فیکٹری کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس کے بعد جب اے ٹی ایس نے معاملے کی مزید تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ ایم ڈی  منشیات کا کاروبار بھیونڈی میں بھی چل رہا ہے، تب اے ٹی ایس نے بھیونڈی میں اپنی چھاپہ مار کاروائی کی اور 800 کروڑ روپے کی منشیات کے ساتھ  2 ملزمین کو بھی گرفتار کیا, جو وہاں کے فلیٹ میں ایم ڈی اے ڈرگ بنا رہے تھے۔ اے ٹی ایس نے جائے وقوعہ سے 792 کلو گرام مائع ایم ڈی منشیات برآمد کی جس کی قیمت 800 کروڑ روپے ہے۔

گجرات اے ٹی ایس کے ڈی آئی جی سنیل جوشی نے کہا کہ اس معاملے میں محمد یونس اور محمد عادل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں پہلے دبئی میں اسمگلنگ کرتے تھے۔ سورت پلانٹ کیس میں ان دونوں کا کردار سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد چھاپہ مار کاروائی میں اے ٹی ایس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ جوشی نے بتایا کہ بھیونڈی کے ایک فلیٹ میں تین بھائی مل کر ایم ڈی ڈرگز بنانے کا کام کر رہے تھے۔ جوشی نے مزید کہا کہ ایک اور معاملے میں اے ٹی ایس کو پتہ چلا کہ ٹراماڈول نامی دوا بھروچ میں تیار کی جا رہی ہے۔ اسے پنکج راجپوت نامی شخص بنا رہا تھا۔ اے ٹی ایس نے 31 کروڑ روپے کا سامان برآمد کیا ہے۔ جوشی نے کہا کہ یہ جہادی گولی نکھل کپوریا کے حکم پر بنائی جا رہی ہے۔ پنکج اور نکھل کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔ مرکزی ملزمین کیول گونڈالیہ اور ہرشیت ہیں جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق یہ گولی بڑی تعداد میں بنا کر افریقہ بھیجی جاتی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages