src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تعلقہ بھوکردن و جعفرآباد میں جمعیت علماء کی ممبر سازی کی مہم زور وشور سے جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 جولائی، 2024

تعلقہ بھوکردن و جعفرآباد میں جمعیت علماء کی ممبر سازی کی مہم زور وشور سے جاری

 





تعلقہ بھوکردن و جعفرآباد میں جمعیت علماء کی ممبر سازی کی مہم زور وشور سے جاری



 {دونوں مقامات پر آج بطور جائزہ کامیاب میٹنگ کا انعقاد}




جالنہ: مسلمانان ھند کی مذہبی تاریخی نمائندہ تنظیم جمعیت علماء کی ممبر سازی کی مہم تعلقہ بھوکردن و جعفرآباد میں پورے زور وشور سے جاری ہے ، آج 14 جولائی بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے تعلقہ بھوکردن کی جمعیت علماء ارشد مدنی کے ارکان عاملہ کی کامیاب میٹنگ مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ کی صدارت محمدیہ مسجد پاردھ میں منعقد ہوئی، جس میں پورے تعلقہ کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ، ابتدا میں مفتی عبداللہ داناپور اور مولانا ناظم امام جامع مسجد وال ساؤنگی نے اپنے مقام کی کارکردگی پیش کی اور اہم درپیش امور کی جانب توجہ دلائی ،

اسی طرح مولانا محمد رفیق ناظم مدرسہ حلیمہ سعدیہ داناپور ، حافظ محمد خلیل امام مرکز مسجد وصدر جمعیت علماء پاردھ ، اور حافظ محمد ذاکر صدر جمعیت علماء دھاؤڑہ نے اپنے مقامات کی تفصیل پیش کی اور قیمتی تجاویز رکھیں، مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیت علماء تعلقہ بھوکردن نے پورے تعلقہ بھوکردن دو سالہ کارکردگی کی اہم جھلکیاں پیش کی ،

اس کے بعد مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی شہر جالنہ نے علاقے میں جمعیت علماء کی جاری ممبر سازی کا جائزہ لیا اور مزید 15 اگست سے پہلے پہلے ممبر سازی کے عمل کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی ، اور جو مقامات مزید رساند کی ضرورت تھیں وہاں کے ذمہ داران کو رسائد دیں، 

مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نے اپنی صدارتی تقریر میں تعلقہ بھوکردن کے پچھلے ٹرم کی کارگزاری پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور وہاں کے ذمہ داران کو اس کے لیے مبارکباد پیش کی ، 

آپ نےاپنےکلیدی خطاب میں حالات حاضرہ اور نوجوانوں کو کئی حوالوں سے بیدار ہونے کی نصیحت کی اور جمعیت علماء ہند کی ایک پانچ سالہ عظیم تاریخ سے بھی سامعین کو روشناس کرایا، نیز اپنے علاقے میں جو درپیش مسائل ہیں مثلاً بچٹ گٹ کی لعنت ، ارتداد کی لہر ، مکاتب قرآنیہ کا قیام علماء و ائمہ کرام کی ضروریات وغیرہ کے لیۓ ہم مستعد ہوکر ہر دیڑھ دو ماہ میں ان امور کے ذیل میں مشورہ و مٹنگیں منعقد کریں اور عملی طورپر ان مسائل کے حل کی کوشش کریں ،

آپ نے کہا کہ جمعیت علماء موجودہ حالات میں جو بیش قیمت بہت سارے میدانوں میں ملک و ملت کی رہنمائی کرتی ہے اور اس کا کردار انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کلیدی ہے۔ جس کا اعتراف آج اپنے ہی نہیں بلکہ غیر بھی برملا اظہار کررہے ہیں ،اس لئے ہمیں پورے شرحِ صدر سے جمعیت علماء سے جڑ کراسکی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ خصوصاً اب جب ممبر سازی کےذریعہ جو ملک کے کونے کونے میں افراد کو جمعیت علماء سے مربوط و جوڑا جارہا ہے اس کو پوری تندہی سے کرنے کی ضرورٹ ہے، اس نشست میں شہر بھوکردن سے حاجی فیصل چاؤش ، جمیل قادری ، حاجی اکرم قریشی ، معز صدیقی ، عبد الرؤف لیڈر ،داناپور سے مولانا محمد رفیق ناظم مدرسہ حلیمہ سعدیہ ،مولانا عبد الواحد،مفتی عبداللہ ، مفتی جنید ، مولانا محمد عرفان، دھاؤڑہ سے حافظ محمد ذاکر ، پاردھ کے مقامی ذمہ داران میں حافظ قاری حافظ محمد صادق ، حافظ محمد خلیل ، سلیم خان ، حافظ محمد شاہ رخ، سید فیروز صاحب، عبد المتین ، زبیر شاہ اور معین بھائی ، شکیل مستری،

لیہا سے حافظ محمد ہارون ، محمد سبحان ،پیپل گاؤں سے حافظ محمد وسیم اور شکیل خان ،پٹھان ساؤنگی سے مولانا نصراللہ اور مولانا عمران خان ندوی، وال ساؤنگی سے سلیم شاہ ٹھیکیدار ، زبیر شاہ ٹیلر حافظ نذیر، حافظ محمد اشراق،حافظ محمد سلیم، حافظ عتیق اور مرتل سے حافظ محمد عمران اور سرنگلی سے حافظ محمد خلیل وغیرہ نے شرکت کی 

اجلاس کا آغاز مخصوص لب ولہجہ کے مالک قاری حافظ سہیل صاحب وال ساؤنگی کی تلاوت سے ہوا، پھر مسحور کن آواز اور دلکش انداز کے ساتھ آپ صلعم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت فاضل نوجوان مفتی ابو سعد پاردھ نے پیش کیا،

اسی طرح بعد نماز ظہر مدینہ مسجد جعفرآباد میں وہاں کے جمعیت علماء کے ذمہ داران حاجی داؤد ، مولانا محمد سلیم بیتی ۔ناظم مدرسہ اردکھیڑہ، مولانا احمد صاحب وغیرہ کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی اور تعلقہ جعفرآباد کے لئے ممبر سازی کے لئے  رسائد سونپے گئے الحمدللہ یہاں بھی جمعیت علماء کی ممبر سازی حسب معمول جاری ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages