src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا حلیم اللّٰہ قاسمی ممبئی کا منٹھا کے اجلاس کے لئے ایک روزہ دورہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 24 جولائی، 2024

مولانا حلیم اللّٰہ قاسمی ممبئی کا منٹھا کے اجلاس کے لئے ایک روزہ دورہ

 





مولانا حلیم اللّٰہ قاسمی ممبئی کا منٹھا کے اجلاس کے لئے ایک روزہ دورہ




"اورنگ آباد ، جالنہ کے ذمّہ داران سے ملاقاتیں و ممبر سازی کا جائزہ و جلسوں سے خطاب"



جالنہ: جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی کی مہم پورے ملک میں جنگی پیمانے پر جاری ہے مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے پریس نوٹ کے مطابق جمعیت علماء ضلع جالنہ کی دعوت پر جمعیت علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مفکر قوم و ملّت حضرت مولانا حلیم اللّٰہ قاسمی ممبئ ٢٨- جولائی بروز اتوار ایک روزہ دورہ پر صبح دیوگیری ایکسپریس سے تشریف لارہے ہیں صبح تا گیارہ بجے اورنگ آباد میں قیام رہے گا وہاں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں اور ضروری گفتگو ہوگی ، ساڑھے گیارہ بجے وہاں سے جالنہ کے لیۓ روانگی ہوگی ساڑھے بارہ بجے بدناپور کے جمعیت علماء ارشد مدنی کے ارکان سے ملاقات ہوگی وہاں کے لوگوں نے استقبال و دعا کا پروگرام رکھا ہے ،

ظہر میں جالنہ میں آمد ہوگی بعد نماز ظہر مولانا آزاد فنکشن ہال دکھی نگر قدیم جالنہ میں خواتین کے درمیان ایک اہم خطاب منعقد کیا گیا ہے جس میں حضرت مولانا حلیم اللّٰہ قاسمی مدظلہ کا اصلاح معاشرہ میں خواتین کا کردار عنوان سے بصیرت افروز خطاب ہوگا بعدہ مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی مدظلہ ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر کا بھی خطاب ہوگا،

عصر سے پہلے جالنہ کے خواص و علماء کرام سے ملاقات ہوگی ، اس کے بعد فوراً منٹھا کے لیۓ روانگی عمل میں آئےگی، 

بعد نماز مغرب مرکز مسجد منٹھا میں عظیم الشان جلسہ ملک کے بدلتے حالات اور ملت اسلامیہ کی ذمہ داری کے عنوان سے منعقد ہورہاہے جس کی صدارت مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ فرمائیں گے ، اس اجلاس میں مفتی حفیظ اللہ قاسمی ، حضرت مولانا حلیم اللّٰہ قاسمی مدظلہ جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مہاراشٹر کے پرمغز بیان ہوں گے ،مزید اس موقع پر مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ ،قاری عبد الرشید حمیدی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مرہٹواڑہ ،مولانا عیسیٰ خان کاشفی، محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ اور اورنگ آباد و ضلع جالنہ اور مرہٹواڑہ کے علماء کرام حافظ شباب باغبان صدر جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ منٹھا ، حاجی عرفان صدر مرکز مسجد منٹھا ، حاجی شباب قریشی ، معین لالہ خان صاحب امیر جماعت، مولانا عبد الجبار امام مرکز مسجد منٹھا ونیز منٹھے کے علماء کرام ائمہ کرام اور عوام و خواص موجود رہیں گے ، ایسی خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages