اقراء تھیم کالج میں جلسہ تقسیم اسناد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء ایچ جے تھیم کالج اف ارٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں بی اے فاینل امتحان میں کامیاب طلبہ و طالبات کو اسناد تقسیم کر نے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لۓ سوسائٹی کے صدر عبدالکریم کی صدارت میں جلسہ کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک تھے ۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے شاہ حذیفہ عبدالعزیز نے کیا نظامت مولانا مزمل الدین ندوی ب نے بحُسن و خوبی انجام دی۔ غرض و غایت پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے پیش کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر اقبال شاہ نے اپنی بات رکھی اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ عبدالکریم سالار نے اپنے خطبے میں کہا کہ تعلیم ماں کی گود سے شروع ہو کر لحد تک جاری رہتی ہے۔ تعلیم ایک ایسا سمندر ہے جس سے ہم فیضیاب ہو سکتے ہیں۔ اقراء سے گریجویشن کرنے کے بعد طلبہ ایم اے اردو' ایم اے انگلش' میں داخلہ لیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ آنے والے سالوں میں بی ایڈ کے لیے بھی داخلہ لیں گے۔ ان تمام طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دلی مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات کو اسناد تقسیمِ کیئے گئے ۔رسم شکریہ ڈاکٹر وقار شیخ نے پیش کیا ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انجلی کلکرنی' پروفیسر ڈاکٹر عائشہ باسط ، پروفیسر ڈاکٹر کہکشان، پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھا مرے ، پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے، ڈاکٹر امین قاضی ،ڈاکٹر عرفان بشیر کے ساتھ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں