نئے ھجری سال کا آغاز شجرکاری کے ساتھ
غوثیہ اکیڈمی ممبئی شاخ نے کی جلگاؤں میں شجرکاری۔
.جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) نئے سال کا آغاز سنت رسول عربی سے کرنے کے مقصد سے وقت کی ضرورت حالات اور موسم کے پیش نظر غوثیہ اکیڈمی جو بین الاقوامی سطح پر فلاحی ،رفاحی خدمات انجام دے رہی ہے کی ممبئ شاخ نے شہر جلگاؤں کے سپریم کالونی علاقے میں شجرکاری مع ٹری گارڈ کرتے ہوئے یہاں پر رہنے بسنے والوں کو ان کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری کا تیقن کر شجرکاری کی۔ جلگاؤں شہر جس کا درجہ حرارت دن بند بڑھتا جارہا ہے یہاں کی گرمی سے ہم واقف ہے گرمی بھی ایسی کے درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے جب اس درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کی بات ہوتی ہے تو فوراً ہم شجرکاری کی اہمیت کو سمجھتے ہے ۔اگر اسلامی نظریہ سے شجرکاری کی اہمیت جاننی ہوں تو ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بخاری شریف کی حدیث ہے ک'' مسلمان ایک درخت کا پودا لگاۓ یا کھیت میں بیج بوۓ یا پھر اس میں سے انسان ، پرندے یا جانور جو بھی کھاتے ہے اس کی طرف سے صدقہ ہے" اسی پر عمل کرتے ہوۓ ادارہ کے اراکین نے ماہ محرم اور نۓ ھجری سال کے آغاز پر شجرکاری مہم چلائی ۔ اس دوران غوثیہ ادارہ کے فعال رکن فہیم مہاتے کے دست مبارک سے کار خیر کا آغاز ہوا ۔ اس وقت شبیر چوہان ، مشتاق بہشتی ، منور خان اتار ،فاروق بہشتی ، تبریز شیخ ، اعجاز شاہ
موجود تھے فہیم مہاتے نے اظہار خیال کے ذریعے نۓ ھجری سال کی مبارکبادء پیش کرتے ہوئے شرکاء میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کی اور کہا کہ پاک و صاف ہوا کے لیے درختوں کا ہونا لازمی ہے۔ مشتاق بہشتی سر نے شجرکاری کو سماجی ضرورت بتاتے ہوئے کہاکہ اگر ہمیں مستقبل میں اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنا ہے تو شجرکاری کرنا بے حد ضروری ہے ۔ تبریز شیخ نے آۓ ہوے مہمانوں کا استقبال کیا اؤر شجرکاری مہم کیلئے ادارہ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے غفار بھائی ،جبار شیخ ،ندیم شیخ ،سلطان شیخ اور چاند شیخ نے محنت کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں